اسلام آباد:وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کے سائبر کرائم ونگ اسلام آباد نے سنی اتحاد کونسل کے رہنما شیر افضل مروت کو 18 مارچ کو طلب کرلیا ہے۔بیرسٹر عقیل ملک کی درخواست پر شیرافضل مروت کی ایک ٹوئٹ پر ان کی طلبی کی گئی ہے، ایف آئی اے کی جانب سے جاری نوٹس میں بتایا گیا ہے کہ شیر افضل مروت نے 9 مارچ کو ٹوئٹ کیا تھا جس پر انکوائری ہو رہی ہے۔
نوٹس میں شیر افضل مروت کو اپنے ایک ٹویٹ سے متعلق ثبوت کے ہمراہ پیش ہونے کا حکم دیا گیا ہے۔نوٹس میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ عدم پیشی کی صورت میں تصور ہوگا کہ شیر افضل مروت کے پاس اپنے دفاع میں کوئی ثبوت نہیں ہیں۔تاہم یہ بات ابھی واضح نہیں کہ رہنما پی ٹی آئی کو کونسی ٹوئٹ کے حوالے سے طلبی کے نوٹس جاری کیے گئے ہیں۔
یاد رہے کہ 9 مارچ کو شیر افضل مروت نے اپنے ایک پریس کانفرنس کے حوالے سے ٹوئٹ کی تھی جس میں انہوں نے وزیر اعلی پنجاب مریم نواز پر ان کے قتل کی منصوبہ بندی کرنے کا الزام عائد کیا تھا۔
ان کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف کے ایک رکن نے کچھ شواہد فراہم کیے ہیں اور اس کے بنیاد پر آپ کو بتانا چاہتا ہوں کہ ایک پاکستانی سیاسی شخصیت نے بھارتی شخص جندال کے ذریعے قاتلوں کو مجھے مارنے کے لیے ہائر کیا ہے۔شیر افضل مروت نے بتایا کہ اس ضمن میں ایک لاکھ ڈالرز کی ادائیگی بھی کی جا چکی ہے، یہ بیان میں پوری ذمہ داری کے ساتھ دے رہا ہوں، جو شوٹرز ہیں انہوں نے آگے ادائیگی کردی ہے اور کسی بھی لمحے مجھ پر حملہ ہوسکتا ہے۔
ہفتہ, اپریل 19
تازہ ترین
- قومی معاملات پر اتفاق رائے ناگزیر ہے، ملکی مفادات کیلیے اجتماعی فیصلے کیے جائیں، بلاول بھٹو
- وزیراعلیٰ مریم نواز کا جناح اسپتال کا اچانک دورہ، پرنسپل اور ایم ایس معطل
- چین کا آبادیاتی سنگم: کیا اعلیٰ معیار کی ترقی عمر رسیدہ آبادی کو پورا کر سکتی ہے؟
- چین کا اے آئی ایسنٹ: یوزر مومینٹم ایندھن کی جدت
- اے آئی ٹیکنالوجی چین میں سرکاری خدمات کی کارکردگی کو بڑھاتی ہے۔
- چین کے دو سیشن: عوامی آواز اور پالیسی ایکشن کو پورا کرنا
- چین عالمی سبز تبدیلی کو آگے بڑھانے کے لیے ‘تکنیکی شمولیت’ کو فروغ دیتا ہے۔
- پانچ فیصد جی ڈی پی گروتھ کا ہدف چین کے حقیقی حالات کے مطابق ہے۔
- چینی جدیدیت: عالمی ترقی کے لیے بلیو پرنٹ
- اعلیٰ معیار کا بیلٹ اینڈ روڈ تعاون عالمی ترقی کے مواقع پیدا کرتا ہے۔
- چین عالمی استحکام کو ‘قابل کنندہ’ کی شکل دیتا ہے
- ایرانی جوہری مسئلے کے حل کے لیے بات چیت اور مذاکرات ہی قابل عمل آپشن ہیں۔