اسلام آباد: سینیٹ کی 48نشستوں پر انتخابات کے لئے کاغذات نامزدگی جمع کرانے کا سلسلہ شروع ہوگیا، کاغذات نامزدگی آج اور کل جمع کروائے جا سکیں گے۔ سینیٹ میں پنجاب اور سندھ کی 12، 12، بلوچستان اور کے پی کے کی 11گیارہ نشستوں پر انتخابات 2اپریل کو ہوں گے، اسلام آباد سے سینیٹ کی 2نشستوں پر بھی انتخابات ہوں گے۔چاروں صوبوں سے سینیٹ کی 7 ،7 جنرل، دو 2 ٹیکنوکریٹ اور 2خواتین کی 2،2نشستوں پر الیکشن ہوں گے۔پنجاب اور سندھ سے ایک ایک اقلیتی نشست پر بھی انتخاب ہوگا جبکہ اسلام آباد سے ایک جنرل اور ایک ٹیکنوکریٹ نشست پر انتخاب ہوگا۔
سینیٹ کی 6نشستوں پر ضمنی انتخابات میں پیپلز پارٹی 4جبکہ ن لیگ اور جے یو آئی ایک ایک نشست پر کامیاب ہوچکی ہیں۔اعلامیے کے مطابق سینیٹ الیکشن کیلئے کاغذات نامزدگی 15اور 16مارچ کو جمع کرائے جاسکتے ہیں، امیدواروں کی فہرست 17مارچ کو آویزاں کی جائے گی، سینیٹ انتخابات کی سکرونٹی 19مارچ کو ہوگی 26مارچ کو امیدواروں کی عبوری فہرست جاری کی جائے گی، 28مارچ تک امیدوار کاغذات نامزدگی واپس لے سکتے ہیں۔
جمعرات, جولائی 31
تازہ ترین
- امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھارت پر 25 فیصد ٹیرف عائد کر دیا
- معرکہ حق میں شکست کھانے والا بھارت پراکسی جنگ میں شدت لا رہا ہے: فیلڈ مارشل
- پاکستان نے آپریشن سندور پر بھارتی رہنماؤں کے اشتعال انگیز دعوے مسترد کر دیئے
- آئی پی پیز کے ساتھ مذاکرات سے اربوں کا فائدہ ہوا: وزیر اعظم
- عبدالطیف چترالی نااہل قرار،الیکشن کمیشن نے محفوظ فیصلہ سنا دیا
- احتجاج کیلئے میرے بیٹے پاکستان نہیں آئیں گے: عمران خان
- چیلنج ہے سیاسی اور جمہوری طریقے سے حکومت گرا کر دکھاؤ: علی امین گنڈاپور
- دنیا معترف ہے پاکستان نے بھارت سے تاریخی جنگ جیتی: وزیر اعظم
- کرپٹو سے متعلق مفتاح اسماعیل کا بیانیہ زمینی حقائق کے برعکس ہے:عطا تارڑ
- غزہ میں غذائی قلت، ہمیں جنگ بندی تک پہنچنا ہوگا:ڈونلڈ ٹرمپ
- معیشت کی ڈیجیٹائزیشن ضروری، شفافیت کے فروغ میں مدد ملے گی: وزیراعظم
- پہلگام حملہ کرنے والے بھارتی، پاکستان کے ملوث ہونے کا کوئی ثبوت نہیں: پی چدمبرم