ابو ظہبی: سعودی عرب میں مقیم محمد عمر فاروق نامی پاکستانی نے بگ لاٹری ٹکٹ کی لائیو قرعہ اندازی کے دوران نئی SUV کار جیت لی۔عرب میڈیا کے مطابق پاکستان سے تعلق رکھنے والے محمد عمر فاروق اپنی بیوی اور چھ بچوں کے ساتھ کافی عرصے سے سعودی عرب میں مقیم ہیں اور وہ مارکیٹنگ کمپنی میں کام کرنے کے باعث متحدہ عرب امارات آتے جاتے رہتے ہیں۔
اسی دوران محمد عمر فاروق نے متحدہ عرب امارات سے Dream Car نامی لاٹری خریدی تھی اور خوش قسمتی سے قرعہ اندازی میں ان کی ایس یو وی کار نکل آئی جس کی مالیت 3 لاکھ درہم ہے جو پاکستانی روپوں میں 2 کروڑ 23 لاکھ اور 15 ہزار کے لگ بھگ بنتی ہے۔محمد عمر فاروق نے بتایا کہ وہ اپنی قسمت آزمانے کے لیے دو تین سال سے یہ ٹکٹ خرید رہے ہیں اور اس سال قسمت مجھ پر مہربان ثابت ہوئی۔ میں یہ کار بیچ کر کوئی کام کروں گا اور آئندہ بھی لاٹری خریدتا رہوں گا۔
جمعہ, دسمبر 6
تازہ ترین
- علاقائی استحکام کیلئے شام میں امن ناگزیر ہے: پاکستان
- پنجاب : ارکان اسمبلی کی تنخواہوں میں اضافےکی منظوری
- تیسری بغاوت ناکام ہونے پر پشتون کارڈ کھیلنا قابل مذمت ہے: عظمیٰ بخاری
- گزشتہ 9ماہ میں تمام معاشی اشاریے درست سمت گامزن ہیں : مریم اورنگزیب
- بشریٰ بی بی کے توشہ خانہ ٹو کیس میں وارنٹ گرفتاری جاری
- جوڈیشل کمیشن کا 6دسمبر کا اجلاس مؤخر کیا جائے، جسٹس منصورعلی کا چیف جسٹس کو خط
- مریم نواز شریف نے جیلانی پارک میں گل داؤدی نمائش کا افتتاح کر دیا
- جعلی خبریں پھیلانیوالوں کو کٹہرے میں لانا وقت کی ضرورت: فارمیشن کمانڈرز کانفرنس
- جی ایچ کیو حملہ کیس، عمران خان پر فرد جرم عائد !
- معاشی ٹیم کی کوششوں کے ثمرات آنا شروع ہو گئے ہیں: وزیر اعظم
- آئینی بنچ نے پی آئی اے کی نجکاری روکنے کا حکم واپس لے لیا
- بندوق، غلیل، پتھر اور کیلوں والے ڈنڈے پاکستان کی پہچان نہیں: مریم نواز