کراچی: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)نے پنجاب میں پارٹی کو دوبارہ منظم کرنے کا اعلان کردیا۔پی ٹی آئی سینٹرل پنجاب کے جنرل سیکرٹری اور قائم مقام پنجاب صدر حماد اظہر نے صوبے بھر میں پارٹی کی تنظیم نو کے فیصلے کا اعلان کیا۔
انہوں نے پنجاب کے تمام اضلاع میں مستقل عہدیداران کی موجودگی کی اہمیت کو اجاگر کیا۔ واضح رہے کہ رکن اسمبلی بننے کے بعد متعدد عہدیداران کی گنجائش پیدا ہوئی ہے۔
علاوہ ازیں گزشتہ ہفتے حماد اظہر نے پی ٹی آئی سینٹرل پنجاب کے جنرل سیکرٹری اور قائم مقام سینٹرل پنجاب کے صدر کے عہدے سے استعفی دے دیا اور قانونی چیلنجوں کا حوالہ دیتے ہوئے انہوں نے کہا تھا کہ انہیں فرائض کی ادائیگی میں رکاوٹ کا سامنا ہے۔
پی ٹی آئی کے چیئرمین بیرسٹر گوہر علی خان اور سیکرٹری جنرل عمر ایوب خان کو تحریر کییگئے مراسلے میں حماد اظہر نے ان دبا کا تذکرہ بھی کیا تھا جنہیں ان کو سامنا تھا، جس میں متعدد قانونی مقدمات میں ملوث ہونا شامل ہے۔انہوں نے اپنے گھر پر چھاپے، اہل خانہ کو ہراساں کرنے اور حفاظت کے لیے انہیں بیرون ملک منتقل کرنے کی ضرورت پر زور دیا تھا۔ ان مشکلات کے باوجود حماد اظہر نے مئی 2023 سے نامعلوم مقام سے پارٹی کے لیے اپنا کام جاری رکھا۔حماد اظہر نے بتایا تھا کہ بہت غور و فکر کے بعد انہوں نے پارٹی کے عہدے سے دستبردار ہونے کا فیصلہ کیا۔
تاہم پی ٹی آئی نے حماد اظہر کا استعفی قبول کرنے سے انکار کر دیا تھا اور ان پر زور دیا کہ وہ اپنی ذمہ داریوں پر قائم رہیں۔ گوہر نے انکشاف کیا کہ انہوں نے اس معاملے پر پارٹی کے بانی عمران خان سے بات کی تھی، جنہوں نے انہیں حماد اظہر کا استعفی قبول نہ کرنے کی ہدایت کی تھی۔
بعدازاں حماد اظہر نے عمران خان کے اعتماد پر اظہار تشکر کیا۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا تھا کہ وہ عمران خان کے اعتماد کو برقرار رکھیں گے اور تندہی سے پارٹی کی خدمت جاری رکھیں گے۔
اتوار, اپریل 20
تازہ ترین
- کراچی: خودکو ایس ایچ او ظاہر کرکے وارداتیں کرنیوالا ملزم گرفتار
- اسلام آباد ہائیکورٹ سمیت چاروں ہائیکورٹس میں مستقل چیف جسٹسز تعینات کرنے کا فیصلہ
- قومی معاملات پر اتفاق رائے ناگزیر ہے، ملکی مفادات کیلیے اجتماعی فیصلے کیے جائیں، بلاول بھٹو
- وزیراعلیٰ مریم نواز کا جناح اسپتال کا اچانک دورہ، پرنسپل اور ایم ایس معطل
- چین کا آبادیاتی سنگم: کیا اعلیٰ معیار کی ترقی عمر رسیدہ آبادی کو پورا کر سکتی ہے؟
- چین کا اے آئی ایسنٹ: یوزر مومینٹم ایندھن کی جدت
- اے آئی ٹیکنالوجی چین میں سرکاری خدمات کی کارکردگی کو بڑھاتی ہے۔
- چین کے دو سیشن: عوامی آواز اور پالیسی ایکشن کو پورا کرنا
- چین عالمی سبز تبدیلی کو آگے بڑھانے کے لیے ‘تکنیکی شمولیت’ کو فروغ دیتا ہے۔
- پانچ فیصد جی ڈی پی گروتھ کا ہدف چین کے حقیقی حالات کے مطابق ہے۔
- چینی جدیدیت: عالمی ترقی کے لیے بلیو پرنٹ
- اعلیٰ معیار کا بیلٹ اینڈ روڈ تعاون عالمی ترقی کے مواقع پیدا کرتا ہے۔