وایومنگ: ایک تحقیق میں سائنس دانوں نے خردبینی مخلوق ٹارڈیگریڈ میں ایک پروٹین دریافت کیا ہے جو انسانی خلیوں میں میٹابولزم کے عمل کو سست کر سکتا ہے۔
ٹارڈیگریڈ (جن کو آبی ریچھ بھی کہا جاتا ہے) زمین پر موجود ایسا جاندار ہے جو انتہائی سخت ماحول میں بھی زندہ رہنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔یہ جاندار مکمل خشک، جمے ہوئے اور انتہائی( گرم 150ڈگری سیلسیئس سے زیادہ کے درجہ حرارت) ماحول میں زندہ رہنے کے ساتھ خلا میں بھی زندہ رہ سکتا ہے۔
ماضی کے مطالعوں میں یہ بتایا گیا تھا کہ یہ خرد بینی مخلوق(جس کی لمبائی نصف ملی میٹر سے بھی کم ہوتی ہے)انتہائی ماحول کا سامنا کرتے وقت اپنے جسم کو بچانے کے لیے ویجیٹیٹیو کیفیت میں جا سکتے ہیں۔
ویجیٹیٹیو کیفیت وہ کیفیت ہوتی ہے جس میں بظاہر تو جسم جاگ رہا ہوتا ہے لیکن شعور سو رہا ہوتا ہے۔اب امریکا کی یونیورسٹی آف وایومنگ کے محققین کی رہنمائی میں کی جانے والی تحقیق میں معلوم ہوا ہے کہ یہ آبی ریچھ پروٹین کا استعمال کرتے ہوئے اپنے خلیوں کے اندر جیل بنا لیتے ہیں جس سے عمر بڑھنے کا عمل سست ہوجاتا ہے۔
جب سائنس دانوں نے ان پروٹینز کو انسانی خلیوں میں متعارف کرایا تو انہیں معلوم ہوا کہ سالمے آپس میں مل گئے اور میٹابولزم کا عمل سست ہوگیا، بالکل اس طرح جیسے ٹارڈیگریڈز میں ہوتا ہے۔
محققین کو یہ بھی معلوم ہوا کہ جب انسانی خلیوں نے ٹارڈیگریڈ پروٹین بنانے شروع کیے تو خلیے تنا کے خلاف مزید مزاحم پائے گئے۔
ماہرین کے مطابق تازہ ترین تحقیق مستقبل میں ایسے نئی ٹیکنالوجیز کے بننے کا سبب بن سکتی ہے جو انسان کے عمر بڑھنے کے عمل کی رفتار سست کر سکیں گی۔
ہفتہ, اگست 2
تازہ ترین
- یوم آزادی کی مناسبت سے آئی ایس پی آر کا نیا ملی نغمہ ‘دل سے پاکستان’ جاری
- خیبرپختونخوا کے ضلع لکی مروت میں مارٹر گولا پھٹنے سے 5 بچے جاں بحق، 12 زخمی
- پاک فوج میں جدید ہیلی کاپٹر شامل، فیلڈ مارشل کا سول ملٹری ہم آہنگی کی اہمیت پر زور
- پاکستان نے بھارتی رافیل کیسے گرائے؟ برطانوی خبر رساں ادارہ تفصیل سامنے لے آیا
- امریکا نے پاکستانی برآمدات پر19فیصد، بھارت پر 25 فیصد ٹیرف عائد کردیا
- عمران خان کے دونوں بیٹے کب پاکستان آئیں گے؟ علیمہ خان نے بتا دیا
- پاک چین تعلقات باہمی اعتماد، غیر متزلزل حمایت اور مشترکہ عزم پر مبنی ہیں: فیلڈ مارشل
- آپریشن مہا دیو کے بھارتی دعوے پاکستان کے لیے کوئی اہمیت نہیں رکھتے: دفتر خارجہ
- خیبرپختونخوا سینیٹ الیکشن: ثانیہ نشتر کی خالی نشست پر مشال یوسفزئی سینیٹر منتخب
- پاکستان اور امریکا کے درمیان تجارتی معاہدہ طے، ٹیرف میں کمی ہوگی: وزارت خزانہ
- پی ٹی آئی رہنماؤں کو سزائیں، آج جمہوریت کے لیے افسوسناک دن ہے: بیرسٹر گوہر
- 9 مئی مقدمات: عمر ایوب، شبلی فراز، حامد رضا، زرتاج گل کو 10 ، 10 سال قید کی سزا