اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف میں پبلک اکاونٹس کمیٹی کی چیئرمین شپ کے لیے پارٹی رہنماؤں کے درمیان اختلافات شدت پکڑتے جارہے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق چیئرمین پبلک اکاونٹس کمیٹی کی تقرری کے معاملے پر تحریک انصاف کے رہنماؤں میں اختلافات اب منظر عام پر آگئے ہیں۔
پی ٹی آئی رہنما اور سینیٹر شبلی فراز نے اپنے حالیہ بیان میں ایک بار پھر شیر افضل مروت کے دعوے کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی نے پبلک اکانٹس کمیٹی کے چیئرمین کیلیے صاحبزادہ حامد رضا کا نام دیا ہے۔انہوں نے کہا کہ پبلک اکاونٹس کمیٹی کے چیئرمین پنجاب سے ہونا چاہیے، عمران خان نے بھی اس پر اتفاق کرتے ہوئے حامد رضا کے نام کی منظوری دی ہے۔
ادھر پی ٹی آئی رہنما شیر افضل مروت نے شبلی فراز کے بیان کو غلط بیانی اور بے بنیاد قرار دیا اور کہا کہ خان صاحب نے کبھی حامد رضا کا نام پبلک اکاونٹس کمیٹی کی چیئرمین شپ کے لیے نہیں لیا، شبلی فراز نے اگر کہا ہے کہ خان نے حامد رضا کا نام دیا ہے تو یہ ان کی ذاتی خواہش ہوسکتی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ عمران خان نے پبلک اکاونٹس کمیٹی کیلئے میرا نام دیا ہے اور تواتر کیساتھ دیتے آرہے ہیں۔ شیر افضل مروت نے شبلی فراز سے اپنا بیان واپس لینے کا بھی مطالبہ کردیا۔
جمعرات, جولائی 31
تازہ ترین
- امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھارت پر 25 فیصد ٹیرف عائد کر دیا
- معرکہ حق میں شکست کھانے والا بھارت پراکسی جنگ میں شدت لا رہا ہے: فیلڈ مارشل
- پاکستان نے آپریشن سندور پر بھارتی رہنماؤں کے اشتعال انگیز دعوے مسترد کر دیئے
- آئی پی پیز کے ساتھ مذاکرات سے اربوں کا فائدہ ہوا: وزیر اعظم
- عبدالطیف چترالی نااہل قرار،الیکشن کمیشن نے محفوظ فیصلہ سنا دیا
- احتجاج کیلئے میرے بیٹے پاکستان نہیں آئیں گے: عمران خان
- چیلنج ہے سیاسی اور جمہوری طریقے سے حکومت گرا کر دکھاؤ: علی امین گنڈاپور
- دنیا معترف ہے پاکستان نے بھارت سے تاریخی جنگ جیتی: وزیر اعظم
- کرپٹو سے متعلق مفتاح اسماعیل کا بیانیہ زمینی حقائق کے برعکس ہے:عطا تارڑ
- غزہ میں غذائی قلت، ہمیں جنگ بندی تک پہنچنا ہوگا:ڈونلڈ ٹرمپ
- معیشت کی ڈیجیٹائزیشن ضروری، شفافیت کے فروغ میں مدد ملے گی: وزیراعظم
- پہلگام حملہ کرنے والے بھارتی، پاکستان کے ملوث ہونے کا کوئی ثبوت نہیں: پی چدمبرم