لاہور: وزیراعلی پنجاب مریم نواز نے صوبے بھر میں شادیوں کی تقریبات میں ون ڈش پرسختی سے عمل درآمد کا حکم دیا اور کابینہ اجلاس میں کینسر کے مریضوں کے مفت ادویات کی فراہمی بحال کرنے کی منظوری بھی دی گئی۔
لاہور میں وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف کی زیر صدارت صوبائی کابینہ کا چھٹا اجلاس ہوا، جس میں صوبائی وزرا، مشیروں، چیف سیکریٹری، آئی جی پنجاب پولیس، سیکریٹریز اور دیگر افسران نے شرکت کی اور اہم فیصلے کیے گئے۔اجلاس کے بعد جاری اعلامیے کے مطابق وزیر اعلی مریم نواز شریف نے پنجاب بھر میں شادی کی تقریبات میں ون ڈش پر سختی سے عمل درآمد کا حکم دیا ہے اور کابینہ نے کینسر کے مریضوں کے لیے مفت ادویات کی فراہمی بحال کرنے کی منظوری دی اور صوبے میں مفت کینسر ادویات پراجیکٹ میں مزید مریض شامل کرنے پر بھی اتفاق کیا گیا۔
صوبائی کابینہ نے نواز شریف کسان کارڈ کے اجرا کی اصولی منظوری دی، گندم کے چھوٹے کاشت کار کو براہ راست نقد سبسڈی دینے کی تجویز کا بھی جائزہ لیا گیا۔اس موقع پر وزیراعلی مریم نواز نے کہا کہ کاشت کار کے لیے پنجاب کے سارے وسائل حاضر ہیں، آڑھتی اور دیگر مڈل مین کو کسان کے استحصال کی اجازت نہیں دے سکتے، میری نیت ہے اللہ کی مخلوق کے لیے روٹی سستی ہو۔
وزیراعلی مریم نواز شریف نے چیف سیکریٹری کو مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے قابل پروفیشنل لوگوں کا ایک پول بنانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ فری ادویات کی گھروں میں فراہمی کا پروگرام مئی میں شروع کر دیا جائے گا۔
کابینہ نے پنجاب میں فراہمی اور نکاسی آب کے منصوبے لوکل گورنمنٹ ڈپارٹمنٹ کی اجازت سے مشروط کرنے پر اتفاق کیا گیا۔سینٹرل بزنس ڈسٹرکٹ اتھارٹی کو نواز شریف آئی ٹی سٹی کے قیام کے لیے 10ارب سیڈ منی دینے پر بھی اتفاق کیا گیا، چینی کمپنیوں کو نواز شریف آئی ٹی سٹی لاہور میں کیمپس قائم کرنے پر قائل کرنے پر سی ای او سی بی ڈی کو خراج تحسین پیش کیا گیا۔
بریفنگ میں بتایا گیا کہ ریاض سے سعودی اکیڈمی بھی نواز شریف آئی ٹی سٹی میں کیمپس کھولنے کے لیے تیار ہے، آئی ٹی سٹی میں 10 ٹاور بنیں گے، فوری طور پر ٹوئن ٹاور بنائے جائیں گے اور مئی میں نواز شریف آئی ٹی سٹی کا افتتاح کیا جائے گا۔اجلاس میں پنجاب میں دفعہ 144کے نفاذ کے اختیارات ڈپٹی کمشنرز کو تفویض کرنے اور عوامی نمائندوں کے انتخاب تک بلدیاتی اداروں میں اے ڈی سی آر کی جگہ اے ڈی سی کو چارج دینے کی منظوری بھی دی گئی۔
وزیراعلی کی زیر صدارت اجلاس میں گاڑی کے لیے پلاٹینم کیٹگری نمبر پلیٹ کی فیس 10لاکھ مقرر کرنے پر اتفاق کیا گیا اور پرسنلائزڈ ، وینٹی نمبر پلیٹس کے ڈیزائن کی منظوری کے لیے افسرکی تعیناتی کی منظوری دی گئی۔پنجاب کی ہر وزارت کی کارکردگی کا آڈٹ کرنے پر اتفاق کیا، کابینہ نے مری کے نواحی گاں پرینہ میں لینڈ سلائیڈ سے متاثرہ افراد کی مالی امداد کے لیے فنڈز کی منظوری دی، جس کے مطابق 10لاکھ روپے فی گھر ملیں گے۔
ہفتہ, نومبر 23
تازہ ترین
- احتجاج سے نمٹنے کیلئے پولیس نفری ڈی چوک اور مختلف سڑکوں پر کنٹینرز پہنچ گئے
- پی ٹی آئی احتجاج: حکومت کا اسلام آباد میں رینجرز تعینات کرنے کا فیصلہ
- بنوں میں فتنہ الخوارج کے حملے میں شہید ہونے والوں کی نماز جنازہ ادا
- ضمانت کے باوجود عمران خان کی رہائی کا امکان نہیں: عطا تارڑ
- آرمی چیف کا آئیڈیاز 2024کا دورہ، غیر ملکی دفاعی مینوفیکچررز کی شرکت کو سراہا
- ججز اور بیوروکریٹس کو پلاٹ الاٹمنٹ کیس: اسلام آباد ہائیکورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار
- پچھلی حکومت پوچھنے پر بھی توشہ خانہ کی تفصیلات نہیں بتاتی تھی: اسلام آباد ہائیکورٹ
- حکومت نے مذاکرات کے حوالے سے کوئی رابطہ نہیں کیا: بیرسٹر گوہر
- بشریٰ بی بی کی ضمانت میں توسیع، 23 دسمبر تک گرفتار نہ کرنے کا حکم
- حکومت پاکستان کا عمران خان کا مقدمہ فوجی عدالتوں میں چلانے کا کوئی ارادہ نہیں: برطانوی وزیر خارجہ
- امریکی ممبران کانگریس کا جوبائیڈن کو ایک اور خط لکھ دیا
- خارجی نور ولی محسود کا چھپ کرپاکستان میں داخل ہونے کا منصوبہ آشکار