ماسکو: یوکرینی پرچم کے رنگوں سے متاثر ہو کر اپنے بالوں کو رنگنے والے ایک روسی شہری پر پولیس نے جرمانہ عائد کردیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق دارالحکومت ماسکو سے تعلق رکھنے والے اسٹینسلاو نیٹیسوف نامی شہری پر حال ہی میں 50,000 روبلز (543 ڈالرز) کا جرمانہ عائد کیا گیا کیونکہ اس نے اپنے بالوں کو یوکرینی جھنڈے کے مشابہ رنگ میں ڈائی کرایا تھا۔
واقعے کی شروعات اس وقت ہوئی جب اسٹینسلاو پر ماسکو میں ایک بس اسٹاپ پر نامعلوم افراد نے حملہ کیا جس کے نتیجے میں ان کا دانٹ ٹوٹ گیا اور حملہ آور ان کا فون بھی چوری کرکے لے گئے۔
تاہم اگلے دن جب وہ حملہ آوروں کی اطلاع دینے کے لیے ضلع Tverskoy کی مقامی وزارت داخلہ میں گئے تو وہاں حکام نے بجائے ان کی مدد کرنے کے ان کے بالوں کو ناپسندیدگی کی نگاہ سے دیکھنے لگ گئے۔
اسٹینسلاو نے اپنے بالوں کو پیلے، نیلے اور سبز رنگ میں رنگا ہوا تھا جو کہ روسی سیکورٹی اداروں کے نزدیک یوکرین کی علامت اور ایک جرم ہے جو کہ قابلِ سزا ہے۔ اسٹینسلاو کو سیکورٹی اداروں سے حملہ آوروں کے حوالے سے مدد تو نہ مل سکی تاہم ان پر بالوں کے رنگ کی وجہ سے 50,000 روبلز (543) ڈالرز جرمانہ عائد کردیا گیا ہے۔
اتوار, اپریل 20
تازہ ترین
- کراچی: خودکو ایس ایچ او ظاہر کرکے وارداتیں کرنیوالا ملزم گرفتار
- اسلام آباد ہائیکورٹ سمیت چاروں ہائیکورٹس میں مستقل چیف جسٹسز تعینات کرنے کا فیصلہ
- قومی معاملات پر اتفاق رائے ناگزیر ہے، ملکی مفادات کیلیے اجتماعی فیصلے کیے جائیں، بلاول بھٹو
- وزیراعلیٰ مریم نواز کا جناح اسپتال کا اچانک دورہ، پرنسپل اور ایم ایس معطل
- چین کا آبادیاتی سنگم: کیا اعلیٰ معیار کی ترقی عمر رسیدہ آبادی کو پورا کر سکتی ہے؟
- چین کا اے آئی ایسنٹ: یوزر مومینٹم ایندھن کی جدت
- اے آئی ٹیکنالوجی چین میں سرکاری خدمات کی کارکردگی کو بڑھاتی ہے۔
- چین کے دو سیشن: عوامی آواز اور پالیسی ایکشن کو پورا کرنا
- چین عالمی سبز تبدیلی کو آگے بڑھانے کے لیے ‘تکنیکی شمولیت’ کو فروغ دیتا ہے۔
- پانچ فیصد جی ڈی پی گروتھ کا ہدف چین کے حقیقی حالات کے مطابق ہے۔
- چینی جدیدیت: عالمی ترقی کے لیے بلیو پرنٹ
- اعلیٰ معیار کا بیلٹ اینڈ روڈ تعاون عالمی ترقی کے مواقع پیدا کرتا ہے۔