بیروت: حماس نے اسرائیل کو خبردار کیا ہے کہ اگر غزہ پر جارحیت جاری رہی تو کسی قسم کا جنگ بندی کا معاہدہ نہیں ہوگا۔خبرایجنسی رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق حماس کے رہنما اسامہ حمدان نے اپنے بیان میں خبردار کیا کہ اگر اسرائیلی فوج نے رفح پر کارروائی جاری رکھی تو پھر کوئی جنگ بندی معاہدہ نہیں ہوگا۔
اسامہ حمدان نے یہ بیان بیروت میں پریس کانفرنس میں کیا، دوسری جانب حماس کا وفد جنگ بندی معاہدے کے لیے دوحہ سے قاہرہ پہنچ چکا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہم تصدیق کر رہے ہیں کہ رفح میں اسرائیل کی فوج نے کارروائی کی ہے اور اگر یہ کارروائی جاری رہی تو یہ اسرائیلی فوج کے لیے تفریح نہیں ہوگی۔
ان کا کہنا تھا کہ گیند نیتن یاہو کے کورٹ میں ہے، حماس نے جنگ بندی کے جس معاہدے کی تجویز پر اتفاق کیا ہے وہ ہمارے لوگ اور مزاحمت کاروں کے مطالبات کا مکمل احاطہ نہیں کرتی۔
اسامہ حمدان نے کہا کہ رفح کراسنگ مکمل طور پر مصر اور فلسطین کے درمیان گزرگاہ تھی اور رہے گی۔ادھر اسرائیل فورسز نے منگل کو رفح اور جنوبی غزہ کے درمیان بارڈر کراسنگ رفح پر قبضہ کر لیا ہے اور قحط سے دوچار غزہ تک امداد پہنچانے والا واحد راستہ بھی منقطع کردیا ہے۔
جمعرات, جولائی 31
تازہ ترین
- امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھارت پر 25 فیصد ٹیرف عائد کر دیا
- معرکہ حق میں شکست کھانے والا بھارت پراکسی جنگ میں شدت لا رہا ہے: فیلڈ مارشل
- پاکستان نے آپریشن سندور پر بھارتی رہنماؤں کے اشتعال انگیز دعوے مسترد کر دیئے
- آئی پی پیز کے ساتھ مذاکرات سے اربوں کا فائدہ ہوا: وزیر اعظم
- عبدالطیف چترالی نااہل قرار،الیکشن کمیشن نے محفوظ فیصلہ سنا دیا
- احتجاج کیلئے میرے بیٹے پاکستان نہیں آئیں گے: عمران خان
- چیلنج ہے سیاسی اور جمہوری طریقے سے حکومت گرا کر دکھاؤ: علی امین گنڈاپور
- دنیا معترف ہے پاکستان نے بھارت سے تاریخی جنگ جیتی: وزیر اعظم
- کرپٹو سے متعلق مفتاح اسماعیل کا بیانیہ زمینی حقائق کے برعکس ہے:عطا تارڑ
- غزہ میں غذائی قلت، ہمیں جنگ بندی تک پہنچنا ہوگا:ڈونلڈ ٹرمپ
- معیشت کی ڈیجیٹائزیشن ضروری، شفافیت کے فروغ میں مدد ملے گی: وزیراعظم
- پہلگام حملہ کرنے والے بھارتی، پاکستان کے ملوث ہونے کا کوئی ثبوت نہیں: پی چدمبرم