اسلام آباد: وفاقی وزرا خواجہ آصف اور عطا تارڑ نے کہا ہے کہ ایبسلوٹلی ناٹ کہنے والے اب امریکی سفیر سے مل رہے ہیں، نو مئی کے تمام کرداروں کو سب جانتے ہیں، پی ٹی آئی میں آج ہر کوئی اپنے اپنے گھر میں چیئرمین بنا بیٹھا ہے۔
یہ بات وزراء نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہی۔ خواجہ آصف نے کہا کہ 9 مئی کا واقعہ پاکستان کی تاریخ کا سیاہ ترین دن ہے، 9 مئی کے واقعہ کے ذمہ داروں کو سزا ملنی چاہیے، نو مئی کے واقعہ پر احتساب ہونا چاہیے اور قوم کو حقائق سے آگاہی ہونی چاہیے۔
انہوں نے کہا کہ شہدا نے اس ملک کے دفاع کے لیے جانوں کی قربانیاں دیں، دہشت گردی کے خلاف افواج پاکستان اور سول ادارے جنگ لڑ رہے ہیں، تحریک انصاف کی حکومت نے ملک کو بحرانوں کا شکار کیا، تحریک انصاف نے آرمی چیف کی تقرری کو متنازع بنانے کی کوشش کی، آرمی چیف کی تقرری صرف وزیراعظم کا استحقاق ہے۔
وزیر دفاع نے کہا کہ نو مئی کو باقاعدہ منصوبے کے تحت ادارے کی تکریم اور تقدس کو پامال کرنے کی کوشش کی گئی، تحریک انصاف کے لوگ 9 مئی کے واقعات میں ملوث تھے، نو مئی کی سازش کے تانے بانے 2014 سے شروع ہوئے تھے، یادگار شہدا کو نذر آتش کرنا افسوس ناک ہے، بھارت نے بھی کیپٹن شیر خان شہید کی تکریم کی۔
وزیر دفاع نے کہا کہ نو مئی 25 کروڑ عوام کی انا اور شہدا کے احترام کا مسئلہ ہے، نو مئی جنگوں میں قربانیاں دینے والوں کی انا کا مسئلہ ہے، ایبسلوٹلی ناٹ کہنے والے اب امریکی سفیر سے مل رہے ہیں، نو مئی کے تمام کرداروں کو سب جانتے ہیں۔
خواجہ آصف نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی میں آج ہر کوئی اپنے اپنے گھر میں چیئرمین بنا بیٹھا ہے۔وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے کہا کہ عدلیہ سے گزارش کی ہے کہ 9 مئی کے کیسز کو منطقی انجام تک پہنچائیں، کیا امر مانع ہے کہ عدالتیں ان کیسز کو منطقی انجام تک نہیں پہنچا رہیں، 9 مئی کے کیسز میں شواہد موجود ہیں، بانی پی ٹی آئی کی تینوں بہنیں 9 مئی کے واقعات میں ملوث ہیں ان کے خلاف کسی نے مقدمہ درج کیوں نہیں کیا؟
منگل, جون 3
تازہ ترین
- ہینان فری ٹریڈ پورٹ کی ترقی کے فرنٹ لائنز پر
- خوشحالی کی ایک میٹھی سڑک: چین اور چلی نے دنیا کے لیے چیری پائپ لائن کیسے بنائی
- چینی ای کامرس پلیٹ فارم برآمد کنندگان کو مقامی مارکیٹ میں داخل ہونے میں مدد کرتے ہیں۔
- ووہان اسٹارٹ اپ نے عالمی منڈیوں تک پہنچنے کے لیے ای کامرس میں تیزی لائی ہے۔
- سائنسی، تکنیکی اختراعات میں چین کی کامیابیوں کو ڈی کوڈ کرنا
- چین دنیا کی منصفانہ، جامع AI ترقی کو برقرار رکھتا ہے۔
- چین کی گرین پاور ٹریڈنگ میں تیزی آ رہی ہے۔
- لچکدار اور تیار: چینی برآمد کنندگان کس طرح عالمی تبدیلیوں کو نیویگیٹ کر رہے ہیں۔
- شمالی چین میں، سمارٹ کوئلے کی کان کنی میں مستقبل کی ایک جھلک
- چین عالمی سبز ترقی کو فروغ دینے میں ایک ثابت قدم اداکار ہے۔
- آرمی چیف اور وزیراعظم سے اپیل، جہاد کے تصور پر قوم کو متحد کریں: حافظ نعیم الرحمان
- پاکستان اور ترکیہ کے مفادات یکجا، خلافت موومنٹ میں آپ کا ساتھ تاریخی ہے: ترک سفیر