راولپنڈی: بانی پی ٹی آئی کے حکم پر پارٹی رہنما شیر افضل مروت کو پی ٹی آئی کی سیاسی کمیٹی کے بعد کور کمیٹی سے بھی نکال دیا گیا۔
بانی چیئرمین کی ہدایت پر شیر افضل مروت کو دونوں کمیٹیوں سے نکالا گیا ہے، عمر ایوب نے شیر افضل مروت کو پارٹی کی کمیٹیوں سے علیحدہ کرنے کی تصدیق کر دی اور کہا ہے کہ بانی چیئرمین نے براہ راست کہا ہے کہ شیر افضل مروت کو سیاسی اور کور کمیٹی سے علیحدہ کیا جائے۔
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے جنرل سیکرٹری عمر ایوب نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان نے شیر افضل مروت کو کورکمیٹی اور سیاسی کمیٹی سے نکالنے کا حکم دیا ہے۔
اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عمر ایوب کا کہنا تھا کہ عمران خان نے شیر افضل مروت کو شوکاز جاری کرنیکا حکم دیا ہے، انہوں نے کہا کہ شیر افضل مروت نے سعودی حکومت سے تعلقات خراب کرنیکی کوشش کی۔
عمر ایوب کا کہنا تھا کہ شیرافضل مروت کو بانی پی ٹی آئی نے بہت عزت و احترام دیا ہے، شیرافضل مروت کو بارہا پارٹی پالیسی کی خلاف ورزی نہ کرنیکی ہدایات دیں، بانی پی ٹی آئی نے کہا کہ سعودی حکومت کے ساتھ ذاتی تعلقات کو شیر افضل مروت نے زک پہنچائی، بانی پی ٹی آئی کے ولی عہد پرنس محمد بن سلمان کے ساتھ نہایت اچھے تعلقات ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ عمران خان نے حکم جاری کیا ہے کہ شیرافضل مروت کو کورکمیٹی اور پولیٹیکل کمیٹی سیالگ کیاجائے، بانی پی ٹی آئی نے کہا ہے کہ پولیٹیکل کمیٹی شیر افضل مروت کے خلاف ڈسپلنری ایکشن لے۔
جنرل سیکرٹری پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ آج بانی پی ٹی آئی سے ہماری تفصیلی ملاقات ہوئی، بانی پی ٹی آئی نے عارف علوی کو اہم ذمہ داری سونپی ہے، پنجاب حکومت کی جانب سے پی ٹی آئی ورکرز کی گرفتاریوں کی مذمت کرتے ہیں، کل وکیلوں کے ساتھ جو ہوا اس کی بھی مذمت کرتے ہیں، پارٹی کا سیکرٹری جنرل ہوں لیکن فیصلوں کا اختیار بانی پی ٹی آئی کا ہے، اڈیالہ جیل میں ملنا نہ ملنا میرا اختیار نہیں، بانی پی ٹی آئی کو انفارمیشن ملتی رہتی ہے، وہ اخبارات بھی پڑھتے ہیں، مجھے لیڈر آف اپوزیشن بنانیکا حکم بانی پی ٹی آئی نے دیا تھا۔
جمعرات, مارچ 13
تازہ ترین
- کوئی مزدوربھوکا نہ سوئے، مزدوروں کی فلاح کیلئے پلان طلب، وزیر اعلیٰ نے کئی منصوبوں کی منظوری دیدی
- کراچی میں سکیورٹی گارڈ سے اتفاقیہ گولی چلنے سے ساتھی گارڈ جاں بحق
- چینی روبوٹکس دیو نے روبوٹس کو قابل اعتماد گھریلو معاون بنانے کا عہد کیا۔
- Ne Zha 2: چین کی فلمی صنعت کے لیے نئے دور کی تشکیل کی شاندار کامیابی
- چینی سمارٹ فون برانڈز مشرق وسطیٰ میں مقبولیت حاصل کر رہے ہیں۔
- موسم بہار کے تہوار کی کھپت چین کی اقتصادی قوت کی عکاسی کرتی ہے۔
- دیوہیکل پانڈا سیچوان کی ماحولیاتی سیاحت کا سنہری سائن بورڈ
- ڈیپ سیک نے دنیا کو حیرت میں ڈال دیا۔
- برڈ واچنگ اور اس سے آگے: ای چین کے جیانگ سو میں ماحولیاتی سیاحت کا عروج
- نیلے آسمان اور صاف پانی: سبز ترقی کے لیے چین کا عزم
- روزمرہ کی اشیاء کا تنوع چین کی اقتصادی قوت کو ظاہر کرتا ہے۔
- چین عالمی بایو فارماسیوٹیکل اختراعی نظام میں فعال طور پر ضم ہو رہا ہے۔