اسلام آباد: سینیٹر فیصل واوڈا نے دعوی کیا ہے کہ ایک مخصوص طبقے کو کلین چٹ دینے کے فرمائشی پروگرام کیلئے نیا پروپیگنڈا تیار کیا گیا ہے۔
سماجی رابطے کی سائٹ ایکس پر فیصل واوڈا نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ خبر ہے مخصوص میڈیا گروپس میں پھر کوئی پروپیگنڈاہ ہونے کو ہے اور اس ے کردار بھی عالمی طاقتوں سے جڑے وہی لیکس والے کھلاڑی ہیں۔ جس کے ذریعے مہم میں ایک مخصوص طبقے کوکلین چٹ دینے پر فرمائشی پروگرام بھی بنایاگیا ہے۔
سوشل میڈیا پر جاری اپنے ایک بیان میں سینیٹر فیصل واڈا نے سوال اٹھایا کہ کیا آزاد کشمیر میں ہونے والی منصوبہ بندی، اس کھیل کے کھلاڑی ایک ہی ہیں؟ پروپیگنڈا میں ممکنہ طور پر کئی اہم شخصیات کی پراپرٹیز سے متعلق گمراہ کن تفصیلات بتائی جائیں گی۔
سابق وفاقی وزیر نے کہا کہ ایک مخصوص طبقے کو کلین چٹ دینیکا فرمائشی پروگرام بھی بنایاگیا ہے، آنے والی اس مہم کا ٹارگٹ ایس آئی ایف سی، دوست ممالک، پاکستان میں آنے والی عالمی سرمایہ کاری ہے؟
سینیٹر فیصل واڈا نے کہا کہ سوال یہ بھی ہے کہ اس کا حتمی ہدف کون ہے؟ وقت آنے پر سب بتاؤں گا۔
ان کا کہنا تھا کہ خبر ہے مخصوص میڈیا گروپس میں پھر کوئی پروپیگنڈا ہونے کو ہے، اس کے کردار بھی عالمی طاقتوں سے جڑے وہی لیکس والے کھلاڑی ہیں۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر جاری بیان میں انہوں نے کہا اس پروپیگنڈہ کی ٹائمنگ چیک کریں۔
بدھ, اپریل 16
تازہ ترین
- قومی معاملات پر اتفاق رائے ناگزیر ہے، ملکی مفادات کیلیے اجتماعی فیصلے کیے جائیں، بلاول بھٹو
- وزیراعلیٰ مریم نواز کا جناح اسپتال کا اچانک دورہ، پرنسپل اور ایم ایس معطل
- چین کا آبادیاتی سنگم: کیا اعلیٰ معیار کی ترقی عمر رسیدہ آبادی کو پورا کر سکتی ہے؟
- چین کا اے آئی ایسنٹ: یوزر مومینٹم ایندھن کی جدت
- اے آئی ٹیکنالوجی چین میں سرکاری خدمات کی کارکردگی کو بڑھاتی ہے۔
- چین کے دو سیشن: عوامی آواز اور پالیسی ایکشن کو پورا کرنا
- چین عالمی سبز تبدیلی کو آگے بڑھانے کے لیے ‘تکنیکی شمولیت’ کو فروغ دیتا ہے۔
- پانچ فیصد جی ڈی پی گروتھ کا ہدف چین کے حقیقی حالات کے مطابق ہے۔
- چینی جدیدیت: عالمی ترقی کے لیے بلیو پرنٹ
- اعلیٰ معیار کا بیلٹ اینڈ روڈ تعاون عالمی ترقی کے مواقع پیدا کرتا ہے۔
- چین عالمی استحکام کو ‘قابل کنندہ’ کی شکل دیتا ہے
- ایرانی جوہری مسئلے کے حل کے لیے بات چیت اور مذاکرات ہی قابل عمل آپشن ہیں۔