الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) نے عام انتخابات سے متعلق رپورٹ جاری کردی جس کے مطابق عام انتخابات میں ملک بھر سے 17 ہزار 816 امیدواروں نے حصہ لیا۔
الیکشن کمیشن کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ عام انتخابات میں 2 ہزار 158 ٹن واٹر مارک پیپرز استعمال کیے گئے، تین پرنٹنگ پریس سے بیلٹ پیپرز چھپوائے گئے جبکہ قومی اسمبلی کے ہر ریٹرننگ افسران کو 4 لیپ ٹاپ جبکہ صوبائی اسمبلی کے ریٹرننگ افسران کو 3 لیپ ٹاپ فراہم کیے گئے۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ عام انتخابات کے لیے قومی اور چاروں صوبائی اسمبلیوں کے 859 انتخابی حلقے بنائے گئے اور ملک بھر سے 17 ہزار 816 امیدواروں نے حصہ لیا، جبکہ عام انتخابات میں ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کرنے پر ایک ہزار 899 سیاسی جماعتوں اور آزاد امیدواروں کو نوٹسز جاری کیے گئے۔الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ عام انتخابات میں قومی اسمبلی اور صوبائی اسمبلی میں دو، دو خواجہ سراں نے حصہ لیا، انتخابات کے لیے 7 لاکھ بیلٹ باکس استعمال کیے گئے اور 1.5 لاکھ بیلٹ باکس ریزروو رکھے گئے۔
عام انتخابات کے لیے ملک بھر میں 90 ہزار 675 پولنگ اسٹیشنز قائم کیے گئے جن میں سے مردوں کے لیے 25 ہزار 211، خواتین کے لیے 23 ہزار 844 جبکہ مشترکہ 41 ہزار 58 پولنگ اسٹیشن قائم کیے گئے، جبکہ پولنگ کے لیے 2 لاکھ 76 ہزار 398 پولنگ بوتھ قائم کیے گئے۔ عام انتخابات کے دوران 10 لاکھ 3 ہزار 883 پولنگ عملے کو انتخابی عمل کے لیے تربیت دی گئی۔
پیر, دسمبر 9
تازہ ترین
- علاقائی استحکام کیلئے شام میں امن ناگزیر ہے: پاکستان
- پنجاب : ارکان اسمبلی کی تنخواہوں میں اضافےکی منظوری
- تیسری بغاوت ناکام ہونے پر پشتون کارڈ کھیلنا قابل مذمت ہے: عظمیٰ بخاری
- گزشتہ 9ماہ میں تمام معاشی اشاریے درست سمت گامزن ہیں : مریم اورنگزیب
- بشریٰ بی بی کے توشہ خانہ ٹو کیس میں وارنٹ گرفتاری جاری
- جوڈیشل کمیشن کا 6دسمبر کا اجلاس مؤخر کیا جائے، جسٹس منصورعلی کا چیف جسٹس کو خط
- مریم نواز شریف نے جیلانی پارک میں گل داؤدی نمائش کا افتتاح کر دیا
- جعلی خبریں پھیلانیوالوں کو کٹہرے میں لانا وقت کی ضرورت: فارمیشن کمانڈرز کانفرنس
- جی ایچ کیو حملہ کیس، عمران خان پر فرد جرم عائد !
- معاشی ٹیم کی کوششوں کے ثمرات آنا شروع ہو گئے ہیں: وزیر اعظم
- آئینی بنچ نے پی آئی اے کی نجکاری روکنے کا حکم واپس لے لیا
- بندوق، غلیل، پتھر اور کیلوں والے ڈنڈے پاکستان کی پہچان نہیں: مریم نواز