پشاور: وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے صوبے میں بجلی کی لوڈشیڈنگ میں کمی کے لیے وفاقی حکومت کو ڈیڈ لائن دے دی۔ علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت صوبے میں لوڈشیڈنگ کم کرنے کے لیے آج رات تک شیڈول جاری کرے، اگر شیڈول جاری نہ ہواتو کل پیسکو چیف کے دفتر جاکر خود شیڈول دوں گا۔
انہوں نے کہا کہ اگر پیسکو نے ہمارے شیڈول پر عمل نہ کیا تو سارے نظام کو صوبائی حکومت اپنے کنٹرول میں لے لے گی، ہم خود یہ نظام چلاتے ہوئے بتائیں گے کہ نظام کیسے چلتا ہے۔وزیراعلی خیبرپختونخوا نے کہا کہ یہ لوگ شرافت کی زبان نہیں سمجھتے اس لیے اب انھیں الگ طریقے سے سمجھانا پڑے گا۔
علی امین گنڈاپور نے کہا کہ جہاں دس سے بارہ گھنٹے لوڈشیڈنگ ہوتی ہے وہاں پانچ سے چھ گھنٹے لوڈشیڈنگ کی جائے، اور جہاں پندرہ سے سولہ گھنٹے کی لوڈشیڈنگ ہے وہاں آٹھ سے دس گھنٹے لوڈشیڈنگ کی جائے۔
وزیراعلی کے پی کا کہنا تھا کہ مرکز کو واضح کہا ہے کہ جو بقایاجات ہیں وہ ہمارے پیسوں سے کاٹ لیں، ہمیں بجلی چور نہ کہاجائے۔علی امین گنڈاپور نے تنقید کرتے ہوئے کہا کہ یہ لوگ فارم 47 والے ہیں ، ہمارا مینڈیٹ چوری کرکے اقتدار میں آئے ہیں اور ہم پر ہی ظلم کررہے ہیں۔انہوں نے دھمکی دی کہ اگر بجلی لوڈشیڈنگ میں کمی نہ آئی تو پھر ہم انھیں نظام نہیں چلانے دیں گے۔
بدھ, جولائی 30
تازہ ترین
- امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھارت پر 25 فیصد ٹیرف عائد کر دیا
- معرکہ حق میں شکست کھانے والا بھارت پراکسی جنگ میں شدت لا رہا ہے: فیلڈ مارشل
- پاکستان نے آپریشن سندور پر بھارتی رہنماؤں کے اشتعال انگیز دعوے مسترد کر دیئے
- آئی پی پیز کے ساتھ مذاکرات سے اربوں کا فائدہ ہوا: وزیر اعظم
- عبدالطیف چترالی نااہل قرار،الیکشن کمیشن نے محفوظ فیصلہ سنا دیا
- احتجاج کیلئے میرے بیٹے پاکستان نہیں آئیں گے: عمران خان
- چیلنج ہے سیاسی اور جمہوری طریقے سے حکومت گرا کر دکھاؤ: علی امین گنڈاپور
- دنیا معترف ہے پاکستان نے بھارت سے تاریخی جنگ جیتی: وزیر اعظم
- کرپٹو سے متعلق مفتاح اسماعیل کا بیانیہ زمینی حقائق کے برعکس ہے:عطا تارڑ
- غزہ میں غذائی قلت، ہمیں جنگ بندی تک پہنچنا ہوگا:ڈونلڈ ٹرمپ
- معیشت کی ڈیجیٹائزیشن ضروری، شفافیت کے فروغ میں مدد ملے گی: وزیراعظم
- پہلگام حملہ کرنے والے بھارتی، پاکستان کے ملوث ہونے کا کوئی ثبوت نہیں: پی چدمبرم