مالاکنڈ: گورنر کے پی فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ وزیراعلی علی امین گنڈا پور کو ایک پھر گورنر ہاؤس آنے کا دعوت دیتا ہوں۔
گورنر کے پی فیصل کریم کنڈی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وفاق اور صوبے کے درمیان پل کا کردار ادا کروں گا، بات دلیل کی بنیاد پر کرنا چاہئے نہ کہ غیر مہذبانہ انداز میں۔
فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ اگر وہ عار محسوس کرتے ہیں تو میں وزیراعلی ہاؤس جانے کو تیار ہوں، صوبے کا مقدمہ متعلقہ فورم پر لڑنا چاہتے ہیں، تمام پارٹیوں کو دعوت دیتا ہوں کہ وہ آئیں اور صوبے کا مقدمہ لڑیں، گورنر ہاس ہر سیاسی پارٹی کا گھر ہے۔
انہوں نے کہا کہ سیاسی مقابلے الیکشن میں کریں گے، اب وقت کارکردگی کا ہے، صوبے کے حقوق کے لئے وزیراعلی کے ساتھ ہر وقت ملنے کو تیار ہوں، گورنر راج نہیں لگائیں گے، پیپلز پارٹی جمہوریت پر یقین رکھتی ہے، وزیراعلی بجلی پر قبضہ کرنے کی بات نہ کریں۔
گورنر کے پی نے کہا کہ وفاق کو مشورہ دیا ہے کہ بجلی کی تینوں کمپنیاں صوبے کے حوالے کریں، صوبائی حکومت اس کے نفع اور نقصان کی ذمہ دار ہو گی، بجلی کے سوئچ پر قبضہ کی نوبت نہیں آئی گی، میں الف با تا پر یقین رکھتا، الف کے معنی آئین، با کا معنی بجلی اور تا کا معنی مالاکنڈ ہے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ صوبائی حکومت سے کہتا ہوں کہ آئیں ملکر عوام کا مقدمہ وفاق سے لڑیں، یہ وقت جذبات کا نہیں ذمہ داری کا ہے، کتے کے بھونکنے سے قافلے رکتے نہیں، صوبے کے حقوق کے لئے تمام سیاسی قائدین سے ملوں گا، مالاکنڈ میں ٹیکس کا مسئلہ وفاق میں پیش کروں گا۔
فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ مالاکنڈ ڈویژن کے عوام کا بار بار احتجاج حل نہیں بلکہ مستقل حل نکالنا پڑے گا، ٹیکس استثنی ذوالفقار علی بھٹو کا تحفہ تھا، عوامی گورنر ہوں، گلی گلی جانے کو تیار ہوں، کسی کو تکلیف نہیں دینا چاہتا، ایسا بھی نہیں کہ گورنر بنکر میرے پر نکل آئے۔
گورنر کے پی نے مزید کہا کہ مالاکنڈ میں یونیورسٹی کیمپس قائم کروں گا، باقی کام اختیارات جاننے کے بعد کروں گا۔
پیر, دسمبر 16
تازہ ترین
- لندن :فلسطین، لبنان اور شام میں اسرائیلی مظالم کیخلاف احتجاج
- عرب ممالک شام میں پُرامن انتقال اقتدار کی حمایت پر متفق
- لاہور اور راولپنڈی کے تعلیمی اداروں میں 16 دسمبر کی چھٹی کا اعلان
- چیمپئنز ٹرافی کے شیڈول کو حتمی شکل دیئے جانے کا امکان
- وزیراعظم کی ہدایت پر یونان میں پاکستانی سفارتخانے میں خصوصی سیل قائم
- پی ٹی آئی نے نوجوانوں کومخالفین کے خلاف گالیاں نکالنا سکھایا: رانا ثنا اللہ
- صوبوں کے ساتھ مل کر پولیو کیخلاف جنگ جیتیں گے: وزیراعظم
- وادی نیلم: مسافر جیپ کھائی میں جا گری، 4 افراد جاں بحق،5 زخمی
- دفتر خارجہ کی ایک پاکستانی جاں بحق، 47 کے بچنے کی تصدیق
- سول نافرمانی تحریک بارے عمران خان کے فیصلے پر عمل کرینگے: علی امین
- پی ٹی آئی کی مذاکرات کیلئے شرائط سمجھ سے بالاتر ہیں: رانا تنویر حسین
- جسٹس جمال خان مندوخیل نے جسٹس منصور علی شاہ کے خط کا جواب دے دیا