پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ کیپیٹل ڈیولپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے)کی طرف سے ہمارے اوپر یلغار کی گئی۔اسلام آباد میں پارٹی کور کمیٹی کے اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ جمہوریت میں پارٹی کے سینٹرل آفس کا تقدس ہوتا ہے، کیپیٹل ڈیولپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کی طرف سے ہمارے اوپر یلغار کی گئی۔
انہوں نے بتایا کہ اس کا مقصد ہمارے راستے میں رکاوٹوں کو کھڑا کرنا تھا، کور کمیٹی کا اجلاس آج ہم نے باہر سڑک پر منعقد کیا، ہم سی ڈی اے کی کارروائی کی مذمت کرتے ہیں، ہم واضح کرنا چاہتے ہیں ہم پر امن ہیں، ہماری عورتوں کو جیلوں میں ڈالا گیا لیکن ہم پھر بھی مشتعل نہیں ہوئے۔
بعد ازاں رہنما پی ٹی آئی عمر ایوب نے بتایا کہ اس فرسودہ نظام میں آئین و قانون کی بالادستی نہیں ہے، کل رات کو ہم سب نے دیکھا کہ فرسودہ نظام کے بلڈوزر آئے، ہمارے ساتھ وہی کیا گیا جو فلسطین اور مقبوضہ کشمیر میں ہورہا ہے، پاکستان کی قوم اور ایک ایک ورکر کے دل میں عمران خان کی محبت ہے۔
انہوں نے بتایا کہ عامر مغل کو رات کو پولیس گردی کا نشانہ بنایا گیا، ایڈووکیٹ علی بخاری اور ہم نے ان کو رات کے 3 بجے بازیاب کروایا، اس نظام کے خلاف ہم آخری حد تک لڑیں گے، شہباز شریف اور مریم نواز کی حکومت کے خلاف ہماری جدوجہد جاری رہے گی۔
عمر ایوب کا کہنا تھا کہ جس وقت عمران خان کا آرڈر ہوگا تو اسی وقت سے ہماری تحریک شروع ہوجائے گی، پانی کا ایک قطرہ بھی پہاڑ کو چیر دیتا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ یاسمین راشد ہسپتال میں زندگی موت کی جنگ لڑرہی ہیں، ہماری خواتین ایک سال سے قید و بند کی صعوبتیں برداشت کررہی ہیں، تمام سختیوں کے باوجود ہم نے پرامن پروقار تشخص برقرار رکھا ہے، ججوں پر چڑھائی کی جارہی ہے، یہ مرضی کے فیصلے چاہتے ہیں، نوازشریف نے ہمیشہ فکس میچ کھیلا ہے، ہمارے نوجوانوں کا مستقبل روشن نہیں لگ رہا ہے۔
واضح رہے کہ اس سے قبل اسلام آباد میں تیز ہوا اور آندھی کے باعث پی ٹی آئی کور کمیٹی اجلاس میں درخت گرگیا، درخت گرنے سے 2 افراد اور ایک بچہ زخمی ہوگیا تھا۔
جمعہ, نومبر 22
تازہ ترین
- احتجاج سے نمٹنے کیلئے پولیس نفری ڈی چوک اور مختلف سڑکوں پر کنٹینرز پہنچ گئے
- پی ٹی آئی احتجاج: حکومت کا اسلام آباد میں رینجرز تعینات کرنے کا فیصلہ
- بنوں میں فتنہ الخوارج کے حملے میں شہید ہونے والوں کی نماز جنازہ ادا
- ضمانت کے باوجود عمران خان کی رہائی کا امکان نہیں: عطا تارڑ
- آرمی چیف کا آئیڈیاز 2024کا دورہ، غیر ملکی دفاعی مینوفیکچررز کی شرکت کو سراہا
- ججز اور بیوروکریٹس کو پلاٹ الاٹمنٹ کیس: اسلام آباد ہائیکورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار
- پچھلی حکومت پوچھنے پر بھی توشہ خانہ کی تفصیلات نہیں بتاتی تھی: اسلام آباد ہائیکورٹ
- حکومت نے مذاکرات کے حوالے سے کوئی رابطہ نہیں کیا: بیرسٹر گوہر
- بشریٰ بی بی کی ضمانت میں توسیع، 23 دسمبر تک گرفتار نہ کرنے کا حکم
- حکومت پاکستان کا عمران خان کا مقدمہ فوجی عدالتوں میں چلانے کا کوئی ارادہ نہیں: برطانوی وزیر خارجہ
- امریکی ممبران کانگریس کا جوبائیڈن کو ایک اور خط لکھ دیا
- خارجی نور ولی محسود کا چھپ کرپاکستان میں داخل ہونے کا منصوبہ آشکار