آکلینڈ: نیوزی لینڈ کے ایک نیلام گھر میں معدوم پرندے ہوئییا کا پر 28 ہزار 417 ڈالر کی ریکارڈ قیمت میں نیلام ہونے کے بعد دنیا کا سب سے مہنگے داموں بکنے والا پر بن گیا۔
ویبز نیلام گھر کے مطابق اس پر کی فروخت 1800 ڈالر میں متوقع تھی لیکن اس کی ریکارڈ قیمت میں نیلامی نے امیدوں کے ساتھ گزشتہ ریکارڈ کو بھی پاش پاش کر دیا۔ اس سے قبل یہ ریکارڈ اس ہی پرندے کے ایک پر نے 2010 میں 5 ہزار 150 ڈالر میں فروخت ہوکر بنایا تھا۔
ہوئییا پرندہ ماری قبیلے کے لوگوں میں مقدس سمجھا جاتا تھا اور اس کے پر قبیلے کے سرداروں اور ان کے خاندان والوں کے خود میں لگایا جاتا تھا۔
ہوئییا پرندے کو آخری بار مصدقہ طور پر 1907 میں دیکھا گیا تھا۔ اگرچہ، اس کے بعد آئندہ 30 سالوں میں متعدد بار اس پرندے کے دیکھے جانے کے غیر تصدیق شدہ واقعات رپورٹ ہوئے۔
ویبز آکشن ہاس میں ڈیکوریٹیو آرٹس کی سربراہ لیاہ مورِس نے ایک نیوز ریلیزمیں کہا کہ یہ بات کافی باعث مسرت ہے کہ تاریخ کی اس نایاب شے کو مہنگے داموں خریدنے والا ملا۔ یہ ہمارے ماحولیات کی نزاکت اور اس میں رہنے والی جنگلی حیات کی اہمیت کو واضح کرتا ہے۔
اتوار, جولائی 6
تازہ ترین
- وزیراعظم کی آذربائیجان اور ترک صدر کے ساتھ خوشگوار گفتگو، چہل قدمی بھی کی
- نواز شریف کی اڈیالہ جیل میں عمران خان سے ملاقات کی باتیں قیاس آرائیاں ہیں: اسحاق ڈار
- 9 محرم کے جلوس و مجالس: سکیورٹی الرٹ، فوج تعینات، موبائل سروس جزوی معطل
- وفاقی وزیر داخلہ کی امریکی عوام اور سفارتی حکام کو یوم آزادی پر مبارکباد
- گڈ گورننس کے روڈ میپ کےتحت ہر محکمہ کا فالو اپ لیا جائے گا: علی امین گنڈا پور
- بھارت نے پاکستان پر حملہ کرکے خطے کا امن خطرے میں ڈالا: وزیراعظم
- پی ٹی آئی رہنما صنم جاوید کو کوٹ لکھپت جیل سے رہا کر دیا گیا
- حج 2026 کی لازمی رجسٹریشن کیلئے 9جولائی کی ڈیڈ لائن مقرر
- لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں زلزلے کے شدید جھٹکے
- ترکیے میں ہونیوالی شادی میں تحائف کی بھرمار، دلہن کو 2 کلو سونا، دلہا کو 65 لاکھ لیرا کے تحفے
- اسرائیلی بمباری میں فلسطینی فلمساز اور صحافی اسماعیل ابو حطاب شہید
- چینگڈو غیر ملکی کاروباروں، پیشہ ور افراد کے لیے مقناطیس بن کر ابھرا۔