پشاور: شدید گرمی کے باعث وفاق اور خیبر پختونخوا کے اسکولوں میں اوقات کار تبدیل کر دیے گئے۔وفاقی وزارت تعلیم نے اسکول اوقات میں مزید کمی کی ہے۔ سیکریٹری ایجوکیشن محی الدین وانی کے مطابق کل سے تعلیمی ادارے 7:30 سے 11:30 تک کھلیں گے جبکہ اسمبلی اور سپورٹس پیریڈ نہیں ہوں گے۔
اس سے قبل اوقات کار 7:30 سے 1:00 بجے تک کیے گئے تھے۔اسی طرح، محکمہ تعلیم خیبر پختونخوا کے مطابق اسکول صبح 8 بجے کے بجائے 7 بجے کھلیں گے جبکہ پرائمری سیکشن کی چھٹی 11 بجے، مڈل، ہائی اور ہائیر اسکینڈری اسکولوں کی چھٹی 12 بجے ہوگی۔
پرائمری اسکولوں کی گرمی کی چھٹیاں یکم جون سے 31اگست تک ہوں گی جبکہ مڈل، ہائی اور ہائیر اسکینڈری اسکولوں کی چھٹیاں 15 جون سے 31 اگست تک ہوں گی۔ سرمائی علاقوں کے اسکولوں میں یکم جولائی سے 31اگست تک چھٹیاں ہوں گی۔
اتوار, اپریل 6
تازہ ترین
- قومی معاملات پر اتفاق رائے ناگزیر ہے، ملکی مفادات کیلیے اجتماعی فیصلے کیے جائیں، بلاول بھٹو
- وزیراعلیٰ مریم نواز کا جناح اسپتال کا اچانک دورہ، پرنسپل اور ایم ایس معطل
- چین کا آبادیاتی سنگم: کیا اعلیٰ معیار کی ترقی عمر رسیدہ آبادی کو پورا کر سکتی ہے؟
- چین کا اے آئی ایسنٹ: یوزر مومینٹم ایندھن کی جدت
- اے آئی ٹیکنالوجی چین میں سرکاری خدمات کی کارکردگی کو بڑھاتی ہے۔
- چین کے دو سیشن: عوامی آواز اور پالیسی ایکشن کو پورا کرنا
- چین عالمی سبز تبدیلی کو آگے بڑھانے کے لیے ‘تکنیکی شمولیت’ کو فروغ دیتا ہے۔
- پانچ فیصد جی ڈی پی گروتھ کا ہدف چین کے حقیقی حالات کے مطابق ہے۔
- چینی جدیدیت: عالمی ترقی کے لیے بلیو پرنٹ
- اعلیٰ معیار کا بیلٹ اینڈ روڈ تعاون عالمی ترقی کے مواقع پیدا کرتا ہے۔
- چین عالمی استحکام کو ‘قابل کنندہ’ کی شکل دیتا ہے
- ایرانی جوہری مسئلے کے حل کے لیے بات چیت اور مذاکرات ہی قابل عمل آپشن ہیں۔