گزشتہ 24گھنٹوں میں 230سے زائد فلسطینیوں کے قتل عام اور عالمی ردعمل کے باوجود اسرائیل کے تازہ حملے جاری ہیں۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق اسرائیلی فوج نے رفح شہر کے علاقے تل السلطان، سعودی، تل زروب اور الحشاشین کو نشانہ بناتے ہوئے گولہ باری کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے جس میں متعدد فلسطینی شہید اور زخمی ہوئے ہیں۔
رپورٹس کے مطابق اسرائیل کی جانب سے تازہ حملوں کا سلسلہ رات گئے سے جاری ہے جہاں اسرائیلی فوج نے رفح میں محفوظ قرار دیے گئے علاقے میں بے گھر فلسطینیوں کے خیموں پر گولے برسائے جس میں 45 فلسطینی شہید ہوگئے جن میں زیادہ تعداد خواتین اور بچوں کی شامل ہے۔
میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہیکہ غزہ میں لڑائی کے باعث 20 دنوں میں 10 لاکھ سے زیادہ فلسطینی بے گھر ہوگئے۔دوسری جانب غیر مستقل رکن الجزائر کی درخواست پر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا ہنگامی اجلاس آج طلب کر لیا گیا ہے، بند کمرا اجلاس میں رفح میں فلسطینیوں کے قتل عام پر بحث ہوگی۔
رفح میں قتل عام پر اقوام متحدہ، جرمنی اور کینیڈا سمیت مختلف ملکوں کی جانب سے مذمت کی جارہی ہے۔کینیڈین پارلیمنٹ میں گفتگو کرتے ہوئے وزیر خارجہ نے کہا کہ بے گناہ فلسیطنیوں کا قتل عام ناقابل قبول ہے۔
ہفتہ, اپریل 19
تازہ ترین
- قومی معاملات پر اتفاق رائے ناگزیر ہے، ملکی مفادات کیلیے اجتماعی فیصلے کیے جائیں، بلاول بھٹو
- وزیراعلیٰ مریم نواز کا جناح اسپتال کا اچانک دورہ، پرنسپل اور ایم ایس معطل
- چین کا آبادیاتی سنگم: کیا اعلیٰ معیار کی ترقی عمر رسیدہ آبادی کو پورا کر سکتی ہے؟
- چین کا اے آئی ایسنٹ: یوزر مومینٹم ایندھن کی جدت
- اے آئی ٹیکنالوجی چین میں سرکاری خدمات کی کارکردگی کو بڑھاتی ہے۔
- چین کے دو سیشن: عوامی آواز اور پالیسی ایکشن کو پورا کرنا
- چین عالمی سبز تبدیلی کو آگے بڑھانے کے لیے ‘تکنیکی شمولیت’ کو فروغ دیتا ہے۔
- پانچ فیصد جی ڈی پی گروتھ کا ہدف چین کے حقیقی حالات کے مطابق ہے۔
- چینی جدیدیت: عالمی ترقی کے لیے بلیو پرنٹ
- اعلیٰ معیار کا بیلٹ اینڈ روڈ تعاون عالمی ترقی کے مواقع پیدا کرتا ہے۔
- چین عالمی استحکام کو ‘قابل کنندہ’ کی شکل دیتا ہے
- ایرانی جوہری مسئلے کے حل کے لیے بات چیت اور مذاکرات ہی قابل عمل آپشن ہیں۔