کوئٹہ: بلوچستان میں مسافر بس گہری کھائی میں گر جانے سے خواتین اور بچوں سمیت 28 افراد جاں بحق ہو گئے۔ریسکیو ذرائع کے مطابق تربت سے کوئٹہ آنے والی مسافر کوچ واشک کے علاقے میں حادثے کا شکار ہوئی۔ بس گہری کھائی میں گرنے سے 28 افراد جاں بحق اور کئی دیگر زخمی ہو گئے، جن میں خواتین و بچے بھی شامل ہیں۔
ابتدائی اطلاعات کے مطابق مسافر بس کو حادثہ ٹائرپھٹنے کی وجہ سے پیش آیا۔ حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیمیں جائے حادثہ پر پہنچیں اور لاشوں و زخمیوں کو نکال کر سول اسپتال بسیمہ منتقل کیا گیا۔ بعد ازاں زخمیوں کو مزید علاج کے لیے کوئٹہ منتقل کیا جا رہا ہے۔
حکام کے مطابق حادثے میں 20 سے زیادہ افراد زخمی ہیں، جن میں سے بیشتر کی حالت تشویش ناک ہے، جس کی وجہ سے ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔
بدھ, اپریل 16
تازہ ترین
- قومی معاملات پر اتفاق رائے ناگزیر ہے، ملکی مفادات کیلیے اجتماعی فیصلے کیے جائیں، بلاول بھٹو
- وزیراعلیٰ مریم نواز کا جناح اسپتال کا اچانک دورہ، پرنسپل اور ایم ایس معطل
- چین کا آبادیاتی سنگم: کیا اعلیٰ معیار کی ترقی عمر رسیدہ آبادی کو پورا کر سکتی ہے؟
- چین کا اے آئی ایسنٹ: یوزر مومینٹم ایندھن کی جدت
- اے آئی ٹیکنالوجی چین میں سرکاری خدمات کی کارکردگی کو بڑھاتی ہے۔
- چین کے دو سیشن: عوامی آواز اور پالیسی ایکشن کو پورا کرنا
- چین عالمی سبز تبدیلی کو آگے بڑھانے کے لیے ‘تکنیکی شمولیت’ کو فروغ دیتا ہے۔
- پانچ فیصد جی ڈی پی گروتھ کا ہدف چین کے حقیقی حالات کے مطابق ہے۔
- چینی جدیدیت: عالمی ترقی کے لیے بلیو پرنٹ
- اعلیٰ معیار کا بیلٹ اینڈ روڈ تعاون عالمی ترقی کے مواقع پیدا کرتا ہے۔
- چین عالمی استحکام کو ‘قابل کنندہ’ کی شکل دیتا ہے
- ایرانی جوہری مسئلے کے حل کے لیے بات چیت اور مذاکرات ہی قابل عمل آپشن ہیں۔