اسلام آباد کی ضلعی انتظامیہ نے پی ٹی آئی کو جلسے کی مشروط اجازت دے دی۔ڈپٹی کمشنر اسلام آباد نے عدالتی حکم پر پی ٹی آئی کو 39 شرائط کے ساتھ جلسے کی اجازت دی جس کیلئے باقاعدہ این او سی بھی جاری کردیا گیا ہے۔
این او سی کی شرائط کے مطابق جلسہ مقررہ وقت پر ختم کرنا ہوگا اور جلسے میں ریاست کے خلاف نعرے یا تقریر کی اجازت نہیں ہوگی۔
اس کے علاوہ کسی قسم کی ہلڑ بازی اور سرکاری املاک کو نقصان پہنچانے کی اجازت نہیں ہوگی جب کہ سکیورٹی کی ذمہ داری تحریک انصاف پر عائد ہوگی۔
واضح رہے پی ٹی آئی کی جانب سے 8 جون کو اسلام آباد میں جلسے کی اجازت مانگی گئی تھی جس پر ڈپٹی کمشنر نے پی ٹی آئی کی درخواست پر فیصلہ کرکے ہائیکورٹ کو آگاہ کردیا۔
دوران سماعت ضلع انتظامیہ کے نمائندے نے عدالت کو آگاہ کیا کہ ڈپٹی کمشنر آفس نے پی ٹی آئی کی درخواست پر فیصلہ کر کے روات جی ٹی روڈ پر جلسے کی اجازت دے دی ہے۔
وکیل شعیب شاہین کی جانب سے موقف اپنایا گیا کہ ہم تو چاہتے ہیں کہ ایف نائن پارک میں جلسے کی اجازت دی جائے۔
جمعرات, جولائی 31
تازہ ترین
- امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھارت پر 25 فیصد ٹیرف عائد کر دیا
- معرکہ حق میں شکست کھانے والا بھارت پراکسی جنگ میں شدت لا رہا ہے: فیلڈ مارشل
- پاکستان نے آپریشن سندور پر بھارتی رہنماؤں کے اشتعال انگیز دعوے مسترد کر دیئے
- آئی پی پیز کے ساتھ مذاکرات سے اربوں کا فائدہ ہوا: وزیر اعظم
- عبدالطیف چترالی نااہل قرار،الیکشن کمیشن نے محفوظ فیصلہ سنا دیا
- احتجاج کیلئے میرے بیٹے پاکستان نہیں آئیں گے: عمران خان
- چیلنج ہے سیاسی اور جمہوری طریقے سے حکومت گرا کر دکھاؤ: علی امین گنڈاپور
- دنیا معترف ہے پاکستان نے بھارت سے تاریخی جنگ جیتی: وزیر اعظم
- کرپٹو سے متعلق مفتاح اسماعیل کا بیانیہ زمینی حقائق کے برعکس ہے:عطا تارڑ
- غزہ میں غذائی قلت، ہمیں جنگ بندی تک پہنچنا ہوگا:ڈونلڈ ٹرمپ
- معیشت کی ڈیجیٹائزیشن ضروری، شفافیت کے فروغ میں مدد ملے گی: وزیراعظم
- پہلگام حملہ کرنے والے بھارتی، پاکستان کے ملوث ہونے کا کوئی ثبوت نہیں: پی چدمبرم