آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے گروپ ڈی کے مقابلے میں جنوبی افریقا نے سری لنکا کو با آسانی 6 وکٹوں سے شکست دے کر ایونٹ میں فاتحانہ آغاز کر دیا۔جنوبی افریقا نے سری لنکا کی جانب سے دیا گیا 78 رنز کا ہدف با آسانی 4 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔
نیویارک میں کھیلے گئے میچ میں سری لنکا کے کپتان ہسارنگا نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔جنوبی افریقی بولرز نے اننگز کے آغاز کے ساتھ ہی سری لنکن بیٹرز کو قابو میں رکھا اور کوئی بھی بیٹر بڑی اننگز نہ کھیل سکا،سری لنکا کے 8 بیٹرز ڈبل فیگرز میں بھی داخل نہ ہوسکے۔
افریقی بولرز کی شاندار بولنگ کے خلاف پوری سری لنکن ٹیم 20 ویں اوور میں صرف 77 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔سری لنکا کی جانب سے کوشل مینڈس 19 رنز کے ساتھ نمایاں رہے، کامندو مینڈس نے 11 اور انجیلو میتھیوز نے 16 رنز بنائے۔
جنوبی افریقا کے فاسٹ بولر نوکیا نے 7 رنز کے عوض 4 وکٹیں حاصل کیں جبکہ رباڈا اور کیشو مہاراج نے 2،2 وکٹیں لیں۔
جنوبی افریقا نے 78 رنز کا ہدف با آسانی 17 ویں اوور میں 4 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔پروٹیز کی جانب سے کوئن ڈی کوک نے 20، ریزا ہینڈرکس 4، ایڈن مارکرم 12،اسٹبز نے 13 رنز اسکور کیے جبکہ کلاسن 19 اور ڈیوڈ ملر 6 رنز بناکر ناقابل شکست رہے۔
سری لنکا کی جانب سے کپتان ہسارنگا نے 2، نوان تھوشارا اور شناکا نے ایک ایک وکٹ لی۔
واضح رہے کہ اس سے قبل پیر کو ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے تیسرے میچ میں عمان اور نمیبیا کا میچ برابر ہوگیا جس کے بعد فیصلہ سپر اوور میں ہوا۔
ٹوئنٹی ورلڈکپ کے پہلے سپر اوور میں نمیبیا نے عمان کو 11 رنز سے شکست دی۔
واضح رہے کہ امریکا اور ویسٹ انڈیز میں ہونے والے آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں 20 ٹیمیں ایکشن میں ہیں، 9 وینیوز پر مجموعی طور پر 55 میچز کھیلے جائیں گے۔
پاکستان ایونٹ میں اپنا پہلا میچ 6 جون کو میزبان امریکا کے خلاف کھیلے گا جبکہ پاک بھارت ٹاکرا 9 جون کو ہوگا۔
پیر, دسمبر 23
تازہ ترین
- پی ٹی آئی نے حکومت سے مذاکرات کیلئے مطالبات کا ڈرافٹ تیار کر لیا
- محسن نقوی کی وزیراعظم سے ملاقات، امن و امان کی صورتحال پر تبادلہ خیال
- جب تک یہودی فلسطین میں تب تک امن قائم نہیں ہوسکتا: عبدالغفورحیدری
- گورنر کے پی نے صوبائی حقوق کیلئے سیاسی و تکنیکی کمیٹیاں قائم کر دیں
- جنوبی وزیرستان میں فتنہ الخوارج کے حملے میں شہید جوانوں کی نماز جنازہ ادا
- 8فروری الیکشن میں ارینجمنٹ کے ذریعےحکومت بنوائی گئی: جاوید لطیف
- پاک بحریہ کے جہازوں کا خلیج عرب کے ممالک کویت اور عراق کا دورہ
- سیاسی مذاکرات کے قائل، سیاسی دہشتگردی نہیں چل سکتی:عطاء تارڑ
- 190ملین پاؤنڈ ریفرنس کا فیصلہ کل نہیں سنایا جائےگا
- حکومتی مذاکراتی کمیٹی قائم، پی ٹی آئی نے سول نافرمانی سے متعلق عملی اقدامات روک لئے
- اسٹیبلشمنٹ کی پیداوار امریکہ کا کندھا استعمال کرکے اقتدار لینا چاہتا ہے : خواجہ آصف
- وزیراعظم نے تحریک انصاف سے مذاکرات کیلئے کمیٹی تشکیل دیدی