دبئی: بالی ووڈ کے معروف اداکار ویویک آنند اوبرائے نے دورانِ انٹرویو پاکستانی مداحوں سے محبت کا اظہار کردیا۔
حال ہی میں ویویک آنند اوبرائے بھارتی ٹاک شو سنڈے برنچ کا حصہ بنے جہاں انہوں نے گاڑی چلاتے ہوئے شو کی میزبان کو انٹرویو دیا۔شو میں گفتگو کرتے ہوئے ویویک اوبرائے اپنی ڈرائیو سے لطف اندوز ہورہے تھے کہ اچانک سڑک پر آنے والی ایک گاڑی سے اداکار کے پاکستانی مداح نے انہیں آواز دی۔
ویویک اوبرائے نے پاکستانی مداح کو دیکھ کر اپنی گاڑی سے ہاتھ ہلایا جس پر مداح نے کہا کہ ویویک ہم پاکستان سے ہیں اور ہم آپ سے پیار کرتے ہیں۔
پاکستانی مداح کی محبت دیکھ کر ویویک اوبرائے نے میزبان سے کہا کہ جب ہم دبئی آتے ہیں اور یہاں ہم اپنے لیے پاکستانی، بنگلہ دیشی، نیپالی اور سری لنکن مداحوں کی محبت دیکھتے ہیں تو ہم بھولنے لگتے ہیں کہ ہماری سرحدیں الگ الگ ہیں۔
ویویک اوبرائے نے کہا کہ کچھ بھارتی میری بات سے اختلاف کریں گے لیکن جب میں یہ دیکھتا ہوں کہ پاکستانی لوگ ہمارے کھانے، ہماری ثقافت، ہماری فلموں اور ہمارے اداکاروں سے محبت کرتے ہیں تو میں یہ سوچتا ہوں کہ وہ نفرت کہاں ہے جس کا شور میڈیا پر ہوتا ہے؟
اداکار نے اپنی بات جاری رکھتے ہوئے مزید کہا کہ میں سوچتا ہوں کہ یہ لوگ تو بھارت سے بہت محبت کرتے ہیں تو وہ نفرت کونسی ہے جس کی وجہ سے دونوں ممالک کے درمیان ہمیشہ تنازعے رہتے ہیں۔
واضح رہے کہ ویویک اوبرائے اداکار ہونے کے ساتھ ساتھ کامیاب بزنس مین بھی ہیں، وہ دبئی میں اپنی فیملی کے ساتھ مقیم ہیں جہاں وہ اکثر پاکستانی مداحوں سے بھی ملتے ہیں۔
ویویک اوبرائے نے بالی ووڈ کو کئی کامیاب فلمیں دی ہیں جن میں مستی، ساتھیا، کال، اومکارا، کرش، قربان، یووا اور دم سمیت دیگر فلمیں شامل ہیں۔
پیر, جولائی 7
تازہ ترین
- نواسہ رسولؐ کی جدوجہد ظلم و جبر کیخلاف سینہ سپر ہونے کا ابدی پیغام ہے: مریم نواز
- پنجاب کی صورتِ حال پرامن، کسی کو مذہبی منافرت پھیلانے کی اجازت نہیں: گورنر
- آج غزہ کے اندر بھی ایک کربلا برپا، عالمِ اسلام بدستور خاموش ہے: خواجہ آصف
- وزیراعظم کی آذربائیجان اور ترک صدر کے ساتھ خوشگوار گفتگو، چہل قدمی بھی کی
- نواز شریف کی اڈیالہ جیل میں عمران خان سے ملاقات کی باتیں قیاس آرائیاں ہیں: اسحاق ڈار
- 9 محرم کے جلوس و مجالس: سکیورٹی الرٹ، فوج تعینات، موبائل سروس جزوی معطل
- وفاقی وزیر داخلہ کی امریکی عوام اور سفارتی حکام کو یوم آزادی پر مبارکباد
- گڈ گورننس کے روڈ میپ کےتحت ہر محکمہ کا فالو اپ لیا جائے گا: علی امین گنڈا پور
- بھارت نے پاکستان پر حملہ کرکے خطے کا امن خطرے میں ڈالا: وزیراعظم
- پی ٹی آئی رہنما صنم جاوید کو کوٹ لکھپت جیل سے رہا کر دیا گیا
- حج 2026 کی لازمی رجسٹریشن کیلئے 9جولائی کی ڈیڈ لائن مقرر
- لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں زلزلے کے شدید جھٹکے