اگر آپ کو ایسی آواز سنائی دے جسے سن کر گمان ہو جیسے کئی انسانی لاشیں چیخ رہی ہیں، ایسے میں آپ کا ردعمل کیا ہوگا، یقینا دل حلق میں آجائے گا۔ ایک قدیم تہذیب کی باقیات سے ایسی سیٹی ملی ہے جو ایسی ہی خوفناک آواز پیدا کرسکتی ہے۔
یہ سیٹی جنوبی امریکا میں ہزاروں سال پہلے آباد قدیم ازٹیک تہذیب کی باقیات سے دریافت ہوئی تھی، اسے death whistle بھی کہا جاتا ہے۔ اس سیٹی کو بجانے پر ایسی آواز پیدا ہوتی ہے جیسے ہزاروں لاشیں ایک ساتھ چیخ رہی ہوں۔
اس سیٹی کی آواز کو انسانی تاریخ کی خوفناک ترین آوازوں میں شمار کیا جاتا ہے۔ ماہرین آثار قدیمہ کے مطابق یہ سیٹی ہوا کے دیوتا Ehecatl کی عزت و توقیر کیلئے قربانی کی تقریبات کے دوران استعمال کی جاتی تھی۔
اس آلے کو 1999 میں دریافت کیا گیا تھا۔ ماہرین آثار قدیمہ نے پہلے اسے محض ایک قسم کا کھلونا سمجھا اور اس پر زیادہ تحقیق بھی نہیں کی لیکن 15 سال بعد ایک سائنسدان کو پتہ نہیں ایک دن کیا سوجھی کہ اس نے سیٹی کے اوپری حصے پر موجود سوراخ میں پھونک ماری اور تبھی ایک خوفناک آواز پیدا ہوئی۔ اس کے بعد سے اس سیٹی کا نام موٹ کی سیٹی پڑ گیا۔
اتوار, جولائی 6
تازہ ترین
- وزیراعظم کی آذربائیجان اور ترک صدر کے ساتھ خوشگوار گفتگو، چہل قدمی بھی کی
- نواز شریف کی اڈیالہ جیل میں عمران خان سے ملاقات کی باتیں قیاس آرائیاں ہیں: اسحاق ڈار
- 9 محرم کے جلوس و مجالس: سکیورٹی الرٹ، فوج تعینات، موبائل سروس جزوی معطل
- وفاقی وزیر داخلہ کی امریکی عوام اور سفارتی حکام کو یوم آزادی پر مبارکباد
- گڈ گورننس کے روڈ میپ کےتحت ہر محکمہ کا فالو اپ لیا جائے گا: علی امین گنڈا پور
- بھارت نے پاکستان پر حملہ کرکے خطے کا امن خطرے میں ڈالا: وزیراعظم
- پی ٹی آئی رہنما صنم جاوید کو کوٹ لکھپت جیل سے رہا کر دیا گیا
- حج 2026 کی لازمی رجسٹریشن کیلئے 9جولائی کی ڈیڈ لائن مقرر
- لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں زلزلے کے شدید جھٹکے
- ترکیے میں ہونیوالی شادی میں تحائف کی بھرمار، دلہن کو 2 کلو سونا، دلہا کو 65 لاکھ لیرا کے تحفے
- اسرائیلی بمباری میں فلسطینی فلمساز اور صحافی اسماعیل ابو حطاب شہید
- چینگڈو غیر ملکی کاروباروں، پیشہ ور افراد کے لیے مقناطیس بن کر ابھرا۔