کراچی: پاکستان پیٹرولیم ڈیلرز اور حکومت کے مذاکرات ناکام ہونے کے بعد پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی نے 5جولائی کی صبح 6 بجے سے ملک بھر کے پیٹرول پمپس بند کرنے کا اعلان کر دیا۔
پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی کے صدر عبد السمیع خان نے اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہڑتال کا دورانیہ ایک دن سے زیادہ بھی ممکن ہے اور ڈیلرز کو کہا ہے کہ 4جولائی تک کا پیٹرول پمپس پر رکھیں۔
عبد السمیع خان نے کہا کہ کل رات سے ملک بھر کے پمپس ڈرائی ہونا شروع ہو جائیں گے، جب تک حکومت اس کو واپس نہیں لیتی کوئی مذاکرات نہیں ہوں گے۔ ملک بھر میں 14ہزار ڈیلرز اپنے پمپ 5 جولائی سے بند کر دیں گے۔انہوں نے کہا کہ شہریوں سے اپیل ہے کہ وہ اپنی گاڑیوں میں پیڑول بھروا لیں۔
صدر پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی نے کہا کہ وزیر خزانہ، چیئرمین ایف بی آر اور چیئرمین اوگرا سے ملاقاتیں ہوئیں لیکن مذاکرات میں کوئی نتیجہ نہیں نکلا جس کے سبب ہڑتال کر رہے ہیں، ڈبل ٹیکسیشن آئین کی خلاف ورزی ہے۔
بدھ, جولائی 30
تازہ ترین
- عبدالطیف چترالی نااہل قرار،الیکشن کمیشن نے محفوظ فیصلہ سنا دیا
- احتجاج کیلئے میرے بیٹے پاکستان نہیں آئیں گے: عمران خان
- چیلنج ہے سیاسی اور جمہوری طریقے سے حکومت گرا کر دکھاؤ: علی امین گنڈاپور
- دنیا معترف ہے پاکستان نے بھارت سے تاریخی جنگ جیتی: وزیر اعظم
- کرپٹو سے متعلق مفتاح اسماعیل کا بیانیہ زمینی حقائق کے برعکس ہے:عطا تارڑ
- غزہ میں غذائی قلت، ہمیں جنگ بندی تک پہنچنا ہوگا:ڈونلڈ ٹرمپ
- معیشت کی ڈیجیٹائزیشن ضروری، شفافیت کے فروغ میں مدد ملے گی: وزیراعظم
- پہلگام حملہ کرنے والے بھارتی، پاکستان کے ملوث ہونے کا کوئی ثبوت نہیں: پی چدمبرم
- ‘سندور’ کی ناکامی! بھارت کے ‘آپریشن مہادیو’ کے نام پر دوبارہ فیک انکاؤنٹرز شروع
- چین نے H1 2025 میں جی ڈی پی کی شرح نمو 5.3 فیصد درج کی، مضبوط رفتار، لچک کا مظاہرہ
- چین کا ‘بلیو انجن’ آگے ہے۔
- چین اعلیٰ معیار کی ترقی اور عالمی تعاون کو آگے بڑھانے کے لیے اختراع کو تیز کرتا ہے۔