لاہور: انسداد دہشت گردی عدالت نے عمران خان کی 9مئی کے جناح ہاؤس سمیت 3 مقدمات میں عبوری ضمانتوں کے کیس پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔
انسداد دہشت گردی عدالت لاہور میں عمران خان کی 9مئی کے 3 مقدمات میں عبوری ضمانتوں کی درخواستوں پر سماعت ہوئی۔
بانی پی ٹی آئی کے وکیل بیرسٹر سلمان صفدر نے دلائل دیے کہ بانی پی ٹی آئی کو سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا جارہا ہے، زندگی میں ایک ملزم پر اتنے مقدمات بناتے نہیں دیکھا، جو اداروں کے خلاف موقع پر نعرے لگا رہے تھے انکو نہیں پکڑا گیا، جب یہ جرم ہوا تو ملزم تو حراست میں تھا اس پر کیس کیسے بنائے گئے۔
سرکاری وکیل نے بانی پی ٹی آئی کی ضمانتوں کی مخالفت میں دلائل دیے کہ اسپیشل برانچ کی رپورٹ کے مطابق بانی پی ٹی آئی نے اپنی گرفتاری کی صورت میں سول و عسکری تنصیبات پر حملہ کرنے کی ہدایت دی، پورے پاکستان میں فوجی تنصیبات پر حملہ کرنے کی جو ہدایت کی گئی تھی اس کا نتیجہ نکلا۔
عمران خان کے وکیل اور سرکاری وکیل کے دلائل مکمل ہونے پر عدالت نے فیصلہ محفوظ کرلیا۔
انسداد دہشتگردی عدالت نے بانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی عبوری ضمانتوں کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کر لیا جو 9 جولائی کو سنایا جائے گا۔
منگل, اپریل 15
تازہ ترین
- قومی معاملات پر اتفاق رائے ناگزیر ہے، ملکی مفادات کیلیے اجتماعی فیصلے کیے جائیں، بلاول بھٹو
- وزیراعلیٰ مریم نواز کا جناح اسپتال کا اچانک دورہ، پرنسپل اور ایم ایس معطل
- چین کا آبادیاتی سنگم: کیا اعلیٰ معیار کی ترقی عمر رسیدہ آبادی کو پورا کر سکتی ہے؟
- چین کا اے آئی ایسنٹ: یوزر مومینٹم ایندھن کی جدت
- اے آئی ٹیکنالوجی چین میں سرکاری خدمات کی کارکردگی کو بڑھاتی ہے۔
- چین کے دو سیشن: عوامی آواز اور پالیسی ایکشن کو پورا کرنا
- چین عالمی سبز تبدیلی کو آگے بڑھانے کے لیے ‘تکنیکی شمولیت’ کو فروغ دیتا ہے۔
- پانچ فیصد جی ڈی پی گروتھ کا ہدف چین کے حقیقی حالات کے مطابق ہے۔
- چینی جدیدیت: عالمی ترقی کے لیے بلیو پرنٹ
- اعلیٰ معیار کا بیلٹ اینڈ روڈ تعاون عالمی ترقی کے مواقع پیدا کرتا ہے۔
- چین عالمی استحکام کو ‘قابل کنندہ’ کی شکل دیتا ہے
- ایرانی جوہری مسئلے کے حل کے لیے بات چیت اور مذاکرات ہی قابل عمل آپشن ہیں۔