ایران سے بجلی کی سپلائی کی بندش کے بعد بلوچستان کے مکران ڈویژن کے اضلاع کے گرڈ اسٹیشنوں کو بجلی کی سپلائی معطل ہوگئی۔
کیسکو ترجمان کے مطابق ایران سے مکران کے اضلاع گوادر،کیچ اور پنجگور کے گرڈ اسٹیشنوں کو بجلی کی سپلائی معطل ہوگئی ہے۔مکران میں ٹرانسمیشن لائنوں کو بجلی کی سپلائی ایران میں بجلی کی طلب میں اضافے کے باعث معطل ہوئی ہے۔
متاثرہ گرڈ اسٹیشنوں میں مند، تمپ،تربت،ہوشاب، پنجگور، جیوانی،گوادر ڈور گرڈ اسٹیشن شامل ہیں۔ بجلی کی سپلائی سیگوادر ڈیپ سی پورٹ، نیو گوادر انٹرنیشنل ائیر پورٹ، پسنی اور اورما ڑہ گرڈ اسٹیشن بھی متاثر ہوئے ہیں۔
کیسکو ترجمان کے مطابق بجلی بحالی کے سلسلے میں ایرانی حکام سے مسلسل رابطے میں ہیں، پنجگور اور تربت کو نیشنل گرڈ سے منسلک کرکے بجلی فراہم کی جا رہی ہے، توقع ہیکہ ایران سے بجلی جلد بحال ہونے سے صورتحال معمول پر آجائیگی۔
جمعرات, جولائی 31
تازہ ترین
- امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھارت پر 25 فیصد ٹیرف عائد کر دیا
- معرکہ حق میں شکست کھانے والا بھارت پراکسی جنگ میں شدت لا رہا ہے: فیلڈ مارشل
- پاکستان نے آپریشن سندور پر بھارتی رہنماؤں کے اشتعال انگیز دعوے مسترد کر دیئے
- آئی پی پیز کے ساتھ مذاکرات سے اربوں کا فائدہ ہوا: وزیر اعظم
- عبدالطیف چترالی نااہل قرار،الیکشن کمیشن نے محفوظ فیصلہ سنا دیا
- احتجاج کیلئے میرے بیٹے پاکستان نہیں آئیں گے: عمران خان
- چیلنج ہے سیاسی اور جمہوری طریقے سے حکومت گرا کر دکھاؤ: علی امین گنڈاپور
- دنیا معترف ہے پاکستان نے بھارت سے تاریخی جنگ جیتی: وزیر اعظم
- کرپٹو سے متعلق مفتاح اسماعیل کا بیانیہ زمینی حقائق کے برعکس ہے:عطا تارڑ
- غزہ میں غذائی قلت، ہمیں جنگ بندی تک پہنچنا ہوگا:ڈونلڈ ٹرمپ
- معیشت کی ڈیجیٹائزیشن ضروری، شفافیت کے فروغ میں مدد ملے گی: وزیراعظم
- پہلگام حملہ کرنے والے بھارتی، پاکستان کے ملوث ہونے کا کوئی ثبوت نہیں: پی چدمبرم