اسلام آباد: عمران خان اور بشری بی بی نے توشہ خانہ کے نئے ریفرنس میں گرفتاری اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج کردی۔ عمران خان اور ان کی اہلیہ بشری بی بی کی جانب سے بیرسٹر سلمان صفدر اور خالد یوسف نے اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائر کی جس میں چیئرمین نیب، ڈی جی نیب اور دیگر نیب افسران کو فریق بنایا گیا ہے۔
درخواست میں مقف اختیار کیا گیا ہے کہ عمران خان اور بشری بی بی شامل تفتیش ہوئے،گرفتاری کی ضرورت نہیں، اعلی عدلیہ نے بار بار کہا صرف نامزد ہونے پر کسی بھی شخص کو فورا گرفتار نہ کیا جائے لہذا گرفتاری اعلی عدلیہ کے احکامات کی بھی خلاف ورزی ہے۔
درخواست میں کہا گیا ہے کہ سیاسی مخالفت پر وفاقی اور پنجاب حکومت عمران خان اور بشری بی بی کو لمبے عرصے تک زیرحراست رکھنا چاہتے ہیں، دونوں ملزمان کو اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست زیرسماعت ہونے کے دوران گرفتار کرنا بدنیتی کا ثبوت ہے۔
درخواست میں استدعا کی گئی ہیکہ دونوں کی گرفتاری غیرقانونی ہے، رہا کرنے کے احکامات دیے جائیں اور آئندہ کسی بھی مقدمے میں گرفتاری اسلام آباد ہائیکورٹ کے احکامات سے مشروط کی جائے جب کہ حکومتی اداروں کو عدالتی احکامات کے بغیر بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی کی گرفتاری سے روکا جائے۔
جمعرات, جولائی 31
تازہ ترین
- امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھارت پر 25 فیصد ٹیرف عائد کر دیا
- معرکہ حق میں شکست کھانے والا بھارت پراکسی جنگ میں شدت لا رہا ہے: فیلڈ مارشل
- پاکستان نے آپریشن سندور پر بھارتی رہنماؤں کے اشتعال انگیز دعوے مسترد کر دیئے
- آئی پی پیز کے ساتھ مذاکرات سے اربوں کا فائدہ ہوا: وزیر اعظم
- عبدالطیف چترالی نااہل قرار،الیکشن کمیشن نے محفوظ فیصلہ سنا دیا
- احتجاج کیلئے میرے بیٹے پاکستان نہیں آئیں گے: عمران خان
- چیلنج ہے سیاسی اور جمہوری طریقے سے حکومت گرا کر دکھاؤ: علی امین گنڈاپور
- دنیا معترف ہے پاکستان نے بھارت سے تاریخی جنگ جیتی: وزیر اعظم
- کرپٹو سے متعلق مفتاح اسماعیل کا بیانیہ زمینی حقائق کے برعکس ہے:عطا تارڑ
- غزہ میں غذائی قلت، ہمیں جنگ بندی تک پہنچنا ہوگا:ڈونلڈ ٹرمپ
- معیشت کی ڈیجیٹائزیشن ضروری، شفافیت کے فروغ میں مدد ملے گی: وزیراعظم
- پہلگام حملہ کرنے والے بھارتی، پاکستان کے ملوث ہونے کا کوئی ثبوت نہیں: پی چدمبرم