راولپنڈی: 190ملین پانڈز ریفرنس میں اعظم خان پر جرح مکمل کرلی گئی۔
اڈیالہ جیل راولپنڈی میں بشری بی بی اور بانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے وکلا نے سابق پرنسپل سیکرٹری اعظم خان پر جرح مکمل کرلی گئی۔ سابق وزیر اعلی کے پی پرویز خٹک اور سابق وفاقی وزیر زبیدہ جلال پر بانی پی ٹی آئی کے وکیل ظہیر عباس چوہدری نے جرح مکمل کرلی، تاہم دونوں پر بشری بی بی کے وکیل عثمان گل آئندہ سماعت پر جرح کریں گے۔
احتساب عدالت کے جج محمد علی وڑائچ کے روبرو سماعت میں عمران خان اور بشری بی بی کمرہ عدالت میں موجود تھے۔ اس موقع پر نیب کی جانب سے پراسیکیوٹر جنرل سردار مظفر عباسی اور امجد پرویز ٹیم کے ساتھ پیش ہوئے جب کہ بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی کے وکلا ظہیر عباس چوہدری، عثمان گل، بیرسٹر علی ظفر و دیگر پیش ہوئے ہوئے۔
علاوہ ازیں بانی پی ٹی آئی کی جانب سے انگریزی روزنامہ فراہم کرنے کی درخواست دائر کی گئی۔
واضح رہے کہ 190 ملین پانڈز ریفرنس میں مجموعی طور پر 30 گواہان کے بیانات پر جرح مکمل کی جا چکی ہے اور مجموعی طور پر 33 گواہان کے بیانات ریکارڈ کیے جا چکے ہیں۔
بعد ازاں عدالت نے 190 ملین پانڈز ریفرنس کی سماعت 22 جولائی تک ملتوی کردی گئی۔
منگل, جون 3
تازہ ترین
- ہینان فری ٹریڈ پورٹ کی ترقی کے فرنٹ لائنز پر
- خوشحالی کی ایک میٹھی سڑک: چین اور چلی نے دنیا کے لیے چیری پائپ لائن کیسے بنائی
- چینی ای کامرس پلیٹ فارم برآمد کنندگان کو مقامی مارکیٹ میں داخل ہونے میں مدد کرتے ہیں۔
- ووہان اسٹارٹ اپ نے عالمی منڈیوں تک پہنچنے کے لیے ای کامرس میں تیزی لائی ہے۔
- سائنسی، تکنیکی اختراعات میں چین کی کامیابیوں کو ڈی کوڈ کرنا
- چین دنیا کی منصفانہ، جامع AI ترقی کو برقرار رکھتا ہے۔
- چین کی گرین پاور ٹریڈنگ میں تیزی آ رہی ہے۔
- لچکدار اور تیار: چینی برآمد کنندگان کس طرح عالمی تبدیلیوں کو نیویگیٹ کر رہے ہیں۔
- شمالی چین میں، سمارٹ کوئلے کی کان کنی میں مستقبل کی ایک جھلک
- چین عالمی سبز ترقی کو فروغ دینے میں ایک ثابت قدم اداکار ہے۔
- آرمی چیف اور وزیراعظم سے اپیل، جہاد کے تصور پر قوم کو متحد کریں: حافظ نعیم الرحمان
- پاکستان اور ترکیہ کے مفادات یکجا، خلافت موومنٹ میں آپ کا ساتھ تاریخی ہے: ترک سفیر