سابق وزیراعظم نواز شریف کے سابق پولیٹیکل سیکریٹری ڈاکٹر آصف کرمانی نے اعلی قیادت پر تنقید کے بعد پاکستان مسلم لیگ (ن) سے باقاعدہ علیحدگی کا اعلان کردیا۔
آصف کرمانی نے حیران کن بیان دیتے ہوئے کہا کہ وہ ایک طویل عرصے سے نواز کی قیادت والی پارٹی کے سیاسی معاملات سے خود کو دور کر رہے ہیں۔
مسلم لیگ(ن) کی حکومت پر تنقید کرتے ہوئے انکا کہنا تھا کہ لوگ بجلی کے بلوں اور مہنگائی سے مر رہے ہیں جبکہ رہنماں کا ایک گروپ حکمرانوں کو ان کی غیر موثر طرز حکمرانی پر خوش کررہا ہے۔
مزید پڑھیں: سڑک پر پھرتے شخص کو کہا گیا آ تمھیں انصاف دیں، فیصلہ دینے والوں کو سوچنا ہوگا، نواز شریف
سینئیر سیاستدان نے کسی دوسری جماعت میں شمولیت کے بارے میں کوئی اشارہ نہیں دیا۔آصف کرمانی نے مزید کہا کہ وہ جلد ہی پارٹی چھوڑنے کے اپنے فیصلے کے بارے میں تفصیلی بیان جاری کریں گے۔
نجی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے آصف کرمانی کا کہنا تھا کہ نواز شریف کا پہلے بھی احترام کرتا تھا اور آج بھی کرتا ہوں لیکن یہ وہ نواز شریف نہیں جنہیں میں جانتا تھا کیونکہ نواز شریف کو بے بس کر دیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ آصف کرمانی کو سابق وزیر اعظم نواز نے 2013 میں اپنے دور حکومت میں اپنا پولیٹیکل سیکرٹری مقرر کیا تھا، وہ سابق وزیر اعظم کے قریبی ساتھی سمجھے جاتے تھے اور 2013 میں پارٹی کے اقتدار میں آنے سے پہلے مسلم لیگ ن کی انتخابی مہم کے دوران انہوں نے فعال کردار ادا کیا تھا۔
جمعرات, جولائی 31
تازہ ترین
- امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھارت پر 25 فیصد ٹیرف عائد کر دیا
- معرکہ حق میں شکست کھانے والا بھارت پراکسی جنگ میں شدت لا رہا ہے: فیلڈ مارشل
- پاکستان نے آپریشن سندور پر بھارتی رہنماؤں کے اشتعال انگیز دعوے مسترد کر دیئے
- آئی پی پیز کے ساتھ مذاکرات سے اربوں کا فائدہ ہوا: وزیر اعظم
- عبدالطیف چترالی نااہل قرار،الیکشن کمیشن نے محفوظ فیصلہ سنا دیا
- احتجاج کیلئے میرے بیٹے پاکستان نہیں آئیں گے: عمران خان
- چیلنج ہے سیاسی اور جمہوری طریقے سے حکومت گرا کر دکھاؤ: علی امین گنڈاپور
- دنیا معترف ہے پاکستان نے بھارت سے تاریخی جنگ جیتی: وزیر اعظم
- کرپٹو سے متعلق مفتاح اسماعیل کا بیانیہ زمینی حقائق کے برعکس ہے:عطا تارڑ
- غزہ میں غذائی قلت، ہمیں جنگ بندی تک پہنچنا ہوگا:ڈونلڈ ٹرمپ
- معیشت کی ڈیجیٹائزیشن ضروری، شفافیت کے فروغ میں مدد ملے گی: وزیراعظم
- پہلگام حملہ کرنے والے بھارتی، پاکستان کے ملوث ہونے کا کوئی ثبوت نہیں: پی چدمبرم