لاہور: وزیراعلی پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ بلآخر 9 مئی کے ماسٹر مائنڈ نے منصوبہ سازی کا اعتراف کرلیا۔
ایک بیان میں وزیراعلی پنجاب مریم نواز نے کہا کہ زمان پارک دہشتگردوں کا تربیتی ہیڈ کوارٹر بنا رہا جہاں پیٹرول بم بنانے اور ریاست پر حملے کی تربیت دی جاتی رہی، 4 ماہ ٹانگ پرپلستر باندھنے کے ڈرامے کے دوران 9 مئی کی منصوبہ بندی کی گئی۔
انہوں نے کہا کہ بلآخر 9 مئی کے ماسٹرمائنڈ نے منصوبہ بندی اور سہولت کاری کا اعتراف گناہ کرلیا، یہ جماعت نہیں بلکہ انتشاری ٹولہ ہے اور انتشاری ٹولے کا مقصد صرف شرپسندی کے ذریعے ریاست کو نقصان پہنچانا ہے۔
وزیراعلی پنجاب کا کہنا تھا کہ یہ کیسا پر امن احتجاج تھا جس میں 200 سے زائد فوجی تنصیبات پر حملے ہوئے، ائیرفورس کے طیاروں کو آگ لگائی گئی، کور کمانڈرز ہاؤس جلایا گیا اور شہدا کی یادگاروں کی توہین کی گئی، اس جماعت نے پولیس کے سرپھاڑے ہیں۔
مریم نواز نے مزید کہا کہ پاکستان کو ڈیفالٹ کرانے، آئی ایم ایف کو خط لکھنا، سائفر لہرانے کی سازشیں، شہداکی یادگاروں کی بے حرمتی اس بڑی سازش کا حصہ ہیں، دوست ممالک کی قیادت کے خلاف بدزبانی کی گئی، اس جماعت نے اپنے دھرنے سیچینی صدر کا دورہ نہ ہونے دیا، اس جماعت نے 2014 میں پارلیمنٹ، پی ٹی وی اور وزیراعظم ہاؤس پر حملے کیے، سپریم کورٹ کی دیواروں پرگندے کپڑے دھوئے۔
وزیراعلی کا کہنا تھا کہ شواہد اور ثبوتوں کی موجودگی میں آئین اور قانون پر عمل کیا جانا چاہیے، شرپسند اور انتشاری ٹولے کے خلاف سخت کارروائی ملکی سلامتی اور قومی مفادات کا تقاضا ہے۔
پیر, جون 30
تازہ ترین
- چینگڈو غیر ملکی کاروباروں، پیشہ ور افراد کے لیے مقناطیس بن کر ابھرا۔
- چینی آن لائن ادب عالمی قارئین کو جدید چین میں ایک ونڈو پیش کرتا ہے۔
- چین-وسطی ایشیا کے درمیان تعاون مزید گہرا اور کافی بڑھ رہا ہے۔
- چین، وسطی ایشیا زرعی تعاون کو گہرا کرنے کے لیے مسلسل کوششیں کر رہے ہیں۔
- چین-یورپ مال بردار ٹرینوں نے 110,000 دورے کیے، نئے سنگ میل کو نشان زد کیا
- چین، امریکہ کو مذاکرات کے نتائج کی حفاظت کے لیے مشاورتی طریقہ کار کا بہتر استعمال کرنا چاہیے۔
- چین، امریکہ کے لیے مذاکرات، تعاون ہی صحیح انتخاب
- نایاب زمینوں پر چین کے برآمدی کنٹرول عالمی سلامتی، تجارتی استحکام کی خدمت کرتے ہیں۔
- چین ہمیشہ ایشیا پیسفک میں امن و سلامتی کے تحفظ کے لیے پرعزم ہے۔
- چین جو ایک ترقی پذیر ملک ہے، کاربن میں کمی کے لیے پرعزم کیوں ہے؟
- 39 ہزار ووٹوں کی لیڈ سے شکست کے بعد دھاندلی کا الزام شرمناک ہے: عظمیٰ بخاری
- گورنر سردار سلیم حیدر نے پنجاب اسمبلی سے پاس کردہ متعدد بلوں کی منظوری دے دی