واشنگٹن: امریکا کی سیکرٹ سروس کی ڈائریکٹر نے ٹرمپ پر ہونے والے حملے کو روکنے میں ناکامی تسلیم کرتے ہوئے عہدے سے استعفی دے دیا۔
بین الاقوامی میڈیا رپورٹ کے مطابق امریکی سیکرٹ سروس کی ڈائریکٹر کمبرلی چیٹل نے مستعفی ہونے کا اعلان کرتے ہوئے اپنی پیشہ وارانہ ناکامی کا اظہار کیا۔
سیکرٹ سروس کی ڈائریکٹر کمبرلی نے گزشتہ روز حملہ روکنے پرناکامی کی ذمہ داری لی تھی۔انہوں نے اپنے استعفے میں لکھا کہ ہماری ایجنسی ٹرمپ کو تحفظ دینے اور حملے کو روکنے میں ناکام رہی ہے۔
واضح رہے کہ ٹرمپ پر حملے کے بعد سیاسی جماعتوں کے اراکین اسمبلی نے سیکریٹ ایجنسی کی ناکامی پر سوالات اٹھائے تھے اور ان سے پوچھا تھا کہ آخر کیوں ہماری ایجنسی اتنی بری طرح سے ناکام ہوئی۔
واضح رہے کہ پنسلوانیا میں انتخابی ریلی کے دوران ٹرمپ پر امریکی دہشت گرد نے حملہ کیا تاہم خوش قسمتی سے سابق امریکی صدر اس میں محفوظ رہے اور گولی ان کے چہرے کو چھوتی ہوئی گزری تھی۔
فائرنگ کے نتیجے میں دو مزید امریکی شہری زخمی ہوئے تھے، موقع پر موجود کمانڈوز نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے حملہ آور کو ہلاک کردیا تھا۔
جمعرات, اپریل 17
تازہ ترین
- قومی معاملات پر اتفاق رائے ناگزیر ہے، ملکی مفادات کیلیے اجتماعی فیصلے کیے جائیں، بلاول بھٹو
- وزیراعلیٰ مریم نواز کا جناح اسپتال کا اچانک دورہ، پرنسپل اور ایم ایس معطل
- چین کا آبادیاتی سنگم: کیا اعلیٰ معیار کی ترقی عمر رسیدہ آبادی کو پورا کر سکتی ہے؟
- چین کا اے آئی ایسنٹ: یوزر مومینٹم ایندھن کی جدت
- اے آئی ٹیکنالوجی چین میں سرکاری خدمات کی کارکردگی کو بڑھاتی ہے۔
- چین کے دو سیشن: عوامی آواز اور پالیسی ایکشن کو پورا کرنا
- چین عالمی سبز تبدیلی کو آگے بڑھانے کے لیے ‘تکنیکی شمولیت’ کو فروغ دیتا ہے۔
- پانچ فیصد جی ڈی پی گروتھ کا ہدف چین کے حقیقی حالات کے مطابق ہے۔
- چینی جدیدیت: عالمی ترقی کے لیے بلیو پرنٹ
- اعلیٰ معیار کا بیلٹ اینڈ روڈ تعاون عالمی ترقی کے مواقع پیدا کرتا ہے۔
- چین عالمی استحکام کو ‘قابل کنندہ’ کی شکل دیتا ہے
- ایرانی جوہری مسئلے کے حل کے لیے بات چیت اور مذاکرات ہی قابل عمل آپشن ہیں۔