لاہور ہائیکور ٹ نے سوشل میڈیا پر جعلی ویڈیو پھیلانے کے خلاف وزیر اطلاعات پنجاب عظمی بخاری کی درخواست پر ڈائریکٹر ایف آئی اے کو جمع کرانے کا حکم دے دیا۔
چیف جسٹس نے کہا،، پہلے انویسٹی گیشن ایجنسی اس کو دیکھے پھر بعد میں عدالت اس کو دیکھے گی،،،
عظمی بخاری کی طرف سے لاہور ہائیکورٹ میں دائر درخواست میں کہا گیا کہ سوشل میڈیا پر ایک جعلی ویڈیو کے ساتھ ٹرینڈ چلایا گیا، فلک جاوید نے سوشل میڈیا پر ویڈیوز اپ لوڈ کی ہیں، ویڈیو کو یہ کہہ کر ہٹا دیا گیا کہ یہ ویڈیو فیک ہے۔
درخواست میں کہا گیا کہ ان جعلی ویڈیوز سے عظمی بخاری کی ساکھ کو جو نقصان ہوا ہے اس کا ذمہ دار کون ہے؟ فلک جاوید کا نام ای سی ایل میں ڈالا جائے۔
عظمی بخاری نے اپنی درخواست میں ایف آئی اے اور وزرات داخلہ سمیت دیگر کو فریق بناتے ہوئے معاملے کی فوری تحقیقات کی استدعا کی ہے۔
درخواست پر سماعت کرتے ہوئے چیف جسٹس عالیہ نیلم کا کہنا تھا آپ درخواست ایف آئی اے میں جمع کروائیں، کام نہیں ہوتا تو عدالت تو بیٹھی ہے، پہلے انویسٹی گیشن ایجنسی اس کو دیکھے، پھر بعد میں عدالت اس کو دیکھے گی۔
چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ عالیہ نیلم نے عظمی بخاری کی درخواست پر سماعت کرتے ہوئے کہا کہ ایف آئی اے کے ڈائریکٹر کو جمع کرانے کا حکم دے دیا۔
عظمی بخاری کا قبل ازیں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا ہائیکورٹ میں 2 منٹ میں پٹیشن دائر ہوتی ہے اور 15منٹ میں نمبر لگ جاتا ہے، میں یہی دیکھنے آئی ہوں کیا مجھے بھی اسی طرح انصاف ملتا ہے یا نہیں، میں نے دیکھنا ہے صرف ایک جماعت کی عورتیں قوم کی بیٹیاں ہیں یا ہم بھی ہیں، یہ گرمی کی چھٹیاں صرف مسلم لیگ ن کے لئے ہیں کیا؟
ان کا کہنا تھا جو بانی پی ٹی آئی کے ساتھ کھڑے ہیں صرف وہ محفوظ ہیں دوسرا کوئی نہیں۔
جمعرات, جولائی 31
تازہ ترین
- امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھارت پر 25 فیصد ٹیرف عائد کر دیا
- معرکہ حق میں شکست کھانے والا بھارت پراکسی جنگ میں شدت لا رہا ہے: فیلڈ مارشل
- پاکستان نے آپریشن سندور پر بھارتی رہنماؤں کے اشتعال انگیز دعوے مسترد کر دیئے
- آئی پی پیز کے ساتھ مذاکرات سے اربوں کا فائدہ ہوا: وزیر اعظم
- عبدالطیف چترالی نااہل قرار،الیکشن کمیشن نے محفوظ فیصلہ سنا دیا
- احتجاج کیلئے میرے بیٹے پاکستان نہیں آئیں گے: عمران خان
- چیلنج ہے سیاسی اور جمہوری طریقے سے حکومت گرا کر دکھاؤ: علی امین گنڈاپور
- دنیا معترف ہے پاکستان نے بھارت سے تاریخی جنگ جیتی: وزیر اعظم
- کرپٹو سے متعلق مفتاح اسماعیل کا بیانیہ زمینی حقائق کے برعکس ہے:عطا تارڑ
- غزہ میں غذائی قلت، ہمیں جنگ بندی تک پہنچنا ہوگا:ڈونلڈ ٹرمپ
- معیشت کی ڈیجیٹائزیشن ضروری، شفافیت کے فروغ میں مدد ملے گی: وزیراعظم
- پہلگام حملہ کرنے والے بھارتی، پاکستان کے ملوث ہونے کا کوئی ثبوت نہیں: پی چدمبرم