چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسی نے ایک مقدمے سے متعلق اپنے اضافی نوٹ میں لکھا ہے کہ قابل افسوس ہوگا کہ سپریم کورٹ جلد فیصلہ سنانے کے اصول کا اطلاق خود پر نہ کرے۔
چیف جسٹس نے سپریم کورٹ میں فیڈرل ایکسائز ایکٹ 2005 سے متعلق کیس کے فیصلے میں اپنا اضافی نوٹ لکھا۔اپنے نوٹ میں چیف جسٹس نے لکھا کہ قانون اور روایت کا تقاضا ہے کہ سماعت مکمل ہونے پر عدالت کیس کا فیصلہ جلدکرے۔
چیف جسٹس نے لکھا کہ دسمبر 2023 کو سماعت مکمل کرکے فیصلہ لکھنے کے لیے جسٹس اطہر من اللہ کو معاملہ بھیجا گیا۔چیف جسٹس نے اپنے نوٹ میں لکھا کہ فیصلہ لکھنے میں 223دن لگ گئے، جسٹس اطہرمن اللہ نے 18جولائی کو معاملہ بھیجا، میں نے 19 جولائی کو نوٹ لکھ دیا۔
چیف جسٹس نے لکھا کہ میرا ساتھی ججز کو جلد فیصلے کی یادہانی نہ کرانا ذمہ داریوں میں غفلت کے مترادف ہے۔
انہوں نے لکھا کہ سپریم کورٹ نے عدالتوں کو خاص ٹائم فریم میں فیصلہ دینے کے احکامات جاری کر رکھے ہیں، قابل افسوس ہوگا کہ سپریم کورٹ جلد فیصلہ سنانے کے اصول کا اطلاق خود پر نہ کرے۔
چیف جسٹس نے لکھا کہ اکثر حوالہ دیا جاتا ہے کہ انصاف میں تاخیر ناانصافی ہے، آئین جلد انصاف کا تقاضا کرتا ہے، ججز اپنے آپ کو جوابدہ ہیں، ججز کو احتیاط اور تندہی سے مقدمات کا فیصلہ کرنیکی کوشش کرنی چاہیے۔
چیف جسٹس نے اپنے اضافی نوٹ میں مزید لکھا کہ آرٹیکل 201کے تحت کسی ہائی کورٹ کا فیصلہ دوسری ہائی کورٹ پربائنڈنگ نہیں، جسٹس اطہر من اللہ کے فیصلے میں قرار دیا گیا کہ ایک ہائی کورٹ کا فیصلہ دیگر ہائی کورٹس پربائنڈنگ ہے۔
چیف جسٹس نے لکھا کہ پاکستان وفاق ہے جس کے ہر صوبے کی ہائی کورٹ مکمل آزاد ہے۔
جمعرات, جولائی 31
تازہ ترین
- امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھارت پر 25 فیصد ٹیرف عائد کر دیا
- معرکہ حق میں شکست کھانے والا بھارت پراکسی جنگ میں شدت لا رہا ہے: فیلڈ مارشل
- پاکستان نے آپریشن سندور پر بھارتی رہنماؤں کے اشتعال انگیز دعوے مسترد کر دیئے
- آئی پی پیز کے ساتھ مذاکرات سے اربوں کا فائدہ ہوا: وزیر اعظم
- عبدالطیف چترالی نااہل قرار،الیکشن کمیشن نے محفوظ فیصلہ سنا دیا
- احتجاج کیلئے میرے بیٹے پاکستان نہیں آئیں گے: عمران خان
- چیلنج ہے سیاسی اور جمہوری طریقے سے حکومت گرا کر دکھاؤ: علی امین گنڈاپور
- دنیا معترف ہے پاکستان نے بھارت سے تاریخی جنگ جیتی: وزیر اعظم
- کرپٹو سے متعلق مفتاح اسماعیل کا بیانیہ زمینی حقائق کے برعکس ہے:عطا تارڑ
- غزہ میں غذائی قلت، ہمیں جنگ بندی تک پہنچنا ہوگا:ڈونلڈ ٹرمپ
- معیشت کی ڈیجیٹائزیشن ضروری، شفافیت کے فروغ میں مدد ملے گی: وزیراعظم
- پہلگام حملہ کرنے والے بھارتی، پاکستان کے ملوث ہونے کا کوئی ثبوت نہیں: پی چدمبرم