اڈیالہ جیل میں قید بانی پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی)عمران خان اجیل سے ہی برطانیہ کی مشہور زمانہ آکسفورڈ یونیورسٹی کے چانسلر کا الیکشن لڑیں گے۔
بین الاقوامی میڈیا کے لیے بانی پی ٹی آئی کے مشیر زلفی بخاری نے برطانوی جریدے دی ٹیلی گراف کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ عمران خان آکسفورڈ یونیورسٹی کے چانسلر کے لیے الیکشن لڑیں گے کیونکہ لوگوں کا مطالبہ ہے کہ وہ یہ الیکشن لڑیں۔
ان کا کہنا تھا کہ عمران خان سے اجازت ملنے کے بعد ہم اس کا باضابطہ اعلان کریں گے اور دستخطی مہم شروع کریں گے۔
دی ٹیلی گراف نے اپنی رپورٹ میں کہا کہ آکسفورڈ یونیورسٹی کے چانسلر کی نشست ہانگ کانگ کے سابق گورنر اور 21سال تک اس عہدے پر فائز رہنے والے ٹوری پارٹی کے چیئرمین 80سالہ لارڈ پیٹن کے استعفے کے بعد خالی ہوئی ہے۔
جریدے کے مطابق یہ پہلا موقع ہوگا جب چانسلر کے انتخابات روایتی طریقہ کار کے برعکس آن لائن ہوں گے جس میں ادارے سے فارغ التحصیل افراد اپنے مکمل تعلیمی لباس میں الیکشن میں شرکت کرتے ہیں۔
عمران خان نے آکسفورڈ یونیورسٹی کے کیبل کالج سے اکنامکس میں ڈگری حاصل کی تھی۔
دی ٹیلی گراف نے کہا کہ آکسفورڈ کے چانسلر بننے کا فیصلہ کرنے سے پہلے عمران 2005سے 2014تک بریڈ فورڈ یونیورسٹی کے چانسلر کے طور پر بھی خدمات انجام دے چکے ہیں۔
تاہم اخبار کے مطابق عمران خان کے اس الیکشن میں جیتنے کے امکانات انتہائی کم ہیں کیونکہ اس الیکشن کی دوڑ میں برطانیہ کے سابق وزرائے اعظم سر ٹونی بلیئر اور بورس جانسن بھی شخصیات بھی شریک ہیں۔
جمعرات, جولائی 31
تازہ ترین
- امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھارت پر 25 فیصد ٹیرف عائد کر دیا
- معرکہ حق میں شکست کھانے والا بھارت پراکسی جنگ میں شدت لا رہا ہے: فیلڈ مارشل
- پاکستان نے آپریشن سندور پر بھارتی رہنماؤں کے اشتعال انگیز دعوے مسترد کر دیئے
- آئی پی پیز کے ساتھ مذاکرات سے اربوں کا فائدہ ہوا: وزیر اعظم
- عبدالطیف چترالی نااہل قرار،الیکشن کمیشن نے محفوظ فیصلہ سنا دیا
- احتجاج کیلئے میرے بیٹے پاکستان نہیں آئیں گے: عمران خان
- چیلنج ہے سیاسی اور جمہوری طریقے سے حکومت گرا کر دکھاؤ: علی امین گنڈاپور
- دنیا معترف ہے پاکستان نے بھارت سے تاریخی جنگ جیتی: وزیر اعظم
- کرپٹو سے متعلق مفتاح اسماعیل کا بیانیہ زمینی حقائق کے برعکس ہے:عطا تارڑ
- غزہ میں غذائی قلت، ہمیں جنگ بندی تک پہنچنا ہوگا:ڈونلڈ ٹرمپ
- معیشت کی ڈیجیٹائزیشن ضروری، شفافیت کے فروغ میں مدد ملے گی: وزیراعظم
- پہلگام حملہ کرنے والے بھارتی، پاکستان کے ملوث ہونے کا کوئی ثبوت نہیں: پی چدمبرم