بھارت میں قرض میں جکڑے مزدور کی قسمت اس وقت بدلی جب اس کو کوئلے کی کان سے کروڑوں روپے کا ہیرا ملا۔
برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی کی رپورٹ کے مطابق بھارتی ریاست مدھیا پردیش کے شہر پنا کی ایک کان سے کھدائی کے دوران راجو گوند نامی مزدور کو 19.22 قیراط کا قیمتی ہیرا ملا گیا۔
پنا شہر ہیروں کے ذخائر کے لیے مشہور ہے اور یہاں موجود کانیں حکومت لوگوں کو لیز پر دیتی ہے تاکہ کھدائی کر کے ہیرے نکالے جا سکیں۔
رپورٹ کے مطابق بدھ کی صبح راجو معمول کے مطابق کان میں گیا اور قیمتی پتھروں کو ڈھونڈنے کے لیے کھدائی شروع کی تو اچانک اسے چمکتی ہوئی چیز نظر آئی، مٹی صاف کرنے اور پانی سے دھونے کے بعد اسے معلوم ہوا کہ یہ قیمتی ہیرا ہے۔
جس کے بعد راجو حکومت کے بنائے گئے ڈائمنڈ آفس گیا جہاں ہیرے کا وزن کیا گیا تو معلوم ہوا کہ یہ 19.22 قیراط کا ہیرا ہے جس کو نیلامی میں 95 ہزار ڈالرز یعنی تقریبا ڈھائی کروڑ پاکستانی روپے سے زائد رقم میں فروخت کیا جاسکتا ہے۔
رپورٹ کے مطابق حکومت کی اگلی نیلامی میں اس قیمتی ہیرے کو فروخت کیا جائے گا اور ٹیکس کاٹ کر باقی رقم راجو کو دے دی جائے گی۔
راجو کا کہنا ہے کہ میں بہت خوش ہوں، میں اس رقم سے گھر بناں گا، اپنے بچوں کی تعلیم پر خرچ کروں گا لیکن سب سے پہلے میں 5 لاکھ کا قرض واپس کروں گا۔
راجو نے بتایا کہ وہ تقریبا 10 برس سے اس علاقے میں کانوں میں کھدائی کر رہا تھا اور اس کی کوشش تھی کہ اسے کوئی خزانہ مل جائے اور آخر کار خدا نے اس کی سن لی۔
رپورٹس کے مطابق 2018 میں ایک مزدور کو پنا میں کان میں سے ڈیڑھ کروڑ روپے کا ہیرا ملا تھا۔
جمعرات, جولائی 31
تازہ ترین
- امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھارت پر 25 فیصد ٹیرف عائد کر دیا
- معرکہ حق میں شکست کھانے والا بھارت پراکسی جنگ میں شدت لا رہا ہے: فیلڈ مارشل
- پاکستان نے آپریشن سندور پر بھارتی رہنماؤں کے اشتعال انگیز دعوے مسترد کر دیئے
- آئی پی پیز کے ساتھ مذاکرات سے اربوں کا فائدہ ہوا: وزیر اعظم
- عبدالطیف چترالی نااہل قرار،الیکشن کمیشن نے محفوظ فیصلہ سنا دیا
- احتجاج کیلئے میرے بیٹے پاکستان نہیں آئیں گے: عمران خان
- چیلنج ہے سیاسی اور جمہوری طریقے سے حکومت گرا کر دکھاؤ: علی امین گنڈاپور
- دنیا معترف ہے پاکستان نے بھارت سے تاریخی جنگ جیتی: وزیر اعظم
- کرپٹو سے متعلق مفتاح اسماعیل کا بیانیہ زمینی حقائق کے برعکس ہے:عطا تارڑ
- غزہ میں غذائی قلت، ہمیں جنگ بندی تک پہنچنا ہوگا:ڈونلڈ ٹرمپ
- معیشت کی ڈیجیٹائزیشن ضروری، شفافیت کے فروغ میں مدد ملے گی: وزیراعظم
- پہلگام حملہ کرنے والے بھارتی، پاکستان کے ملوث ہونے کا کوئی ثبوت نہیں: پی چدمبرم