تہران: مارنے والے سے بچانے والا بڑا ہے کے مصداق سابق ایرانی صدر محمود احمدی نژاد کو قتل کرنے کی سازش عین موقع پر ناکام ہوگئی۔
نیوز ویک نے بعض ایرانی خبر رساں ایجنسیز کے حوالے سے بتایا ہے کہ سابق صدر کی گاڑی مصروف شاہراہ پر اچانک بند ہوگئی اور قافلے میں شامل دوسری گاڑی سے ٹکراگئی۔
سابق ایرانی صدر جس گاڑی میں سوار تھے پہلے اس کا ایئرکنڈیشن خراب کیا گیا اور انھیں سفر کے دوران ہی گاڑی تبدیل کرنے کو کہا گا۔ چنانچہ سابق صدر دوسری گاڑی میں بیٹھ گئے۔سابق ایرانی صدر جس دوسری گاڑی میں بیٹھے اس کا اچانک بریک فیل ہوگیا اور گاڑی ڈرائیور کے قابو سے باہر ہوکر قافلے میں شامل دوسری گاڑی سے بری طرح ٹکرا گئی۔
سابق ایرانی صدر محمود احمدی نژاد اس حادثے میں بال بال محفوظ رہے تاہم ان کے ساتھی کو شدید چوٹیں آئی ہیں۔ یہ سب ایک اتفاقیہ حادثہ لگتا لیکن تحقیقات نے ایک الگ کہانی سنائی ہے۔
ایران انٹرنیشنل چینل کو ذرائع نے نام نہ ظاہر کرنے کی شرط پر بتایا کہ اس سفر سے ایک دن پہلے ہی سابق صدر سیکورٹی ٹیم نے کار کے اے سی کو ٹھیک کرنے کے لیے پہنچایا تھا۔
بعد ازاں پرائیویٹ سکیورٹی اہلکاروں نے گاڑی کا ایئرکنڈیشن ٹھیک ہونے کی اطلاع بھی دی لیکن جب سفر شروع ہوا تو چیف سیکیورٹی نے اے سی ٹھیک نہ ہونے کر کہہ کر دوسری کار میں سوار کرایا جس کے بریک فیل ہوگئے۔
خیال رہے کہ محمود احمدی نژاد سمیت ایران کے تمام سابق صدور کی سیکیورٹی کی ذمہ داری پاسداران انقلاب کی انصار پروٹیکشن کور کے پاس ہے۔
سابق ایرانی صدر محمود احمدی نژاد کی جانب سے اس واقعے کی تردید یا تصدیق سامنے نہیں آئی۔
حال ہی میں ایران کے صدر ابراہیم رئیسی، وزیر خارجہ سمیت دیگر اہم حکام کے ہمراہ طیارہ حادثے میں جاں بحق ہوگئے تھے جب کہ قافلے میں شامل دیگر جہاز محفوظ رہے تھے۔
جس کے بعد ہونے والے صدارتی الیکشن میں حصہ لینے سے محمود احمدی نژاد کو روک دیا گیا تھا اور ان کے کاغذات نامزدگی قبول نہیں کیے گئے تھے۔
پیر, جون 2
تازہ ترین
- ہینان فری ٹریڈ پورٹ کی ترقی کے فرنٹ لائنز پر
- خوشحالی کی ایک میٹھی سڑک: چین اور چلی نے دنیا کے لیے چیری پائپ لائن کیسے بنائی
- چینی ای کامرس پلیٹ فارم برآمد کنندگان کو مقامی مارکیٹ میں داخل ہونے میں مدد کرتے ہیں۔
- ووہان اسٹارٹ اپ نے عالمی منڈیوں تک پہنچنے کے لیے ای کامرس میں تیزی لائی ہے۔
- سائنسی، تکنیکی اختراعات میں چین کی کامیابیوں کو ڈی کوڈ کرنا
- چین دنیا کی منصفانہ، جامع AI ترقی کو برقرار رکھتا ہے۔
- چین کی گرین پاور ٹریڈنگ میں تیزی آ رہی ہے۔
- لچکدار اور تیار: چینی برآمد کنندگان کس طرح عالمی تبدیلیوں کو نیویگیٹ کر رہے ہیں۔
- شمالی چین میں، سمارٹ کوئلے کی کان کنی میں مستقبل کی ایک جھلک
- چین عالمی سبز ترقی کو فروغ دینے میں ایک ثابت قدم اداکار ہے۔
- آرمی چیف اور وزیراعظم سے اپیل، جہاد کے تصور پر قوم کو متحد کریں: حافظ نعیم الرحمان
- پاکستان اور ترکیہ کے مفادات یکجا، خلافت موومنٹ میں آپ کا ساتھ تاریخی ہے: ترک سفیر