اسلام آباد: امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے کہ عوام کی طاقت کو کنٹینر لگا کر نہیں روکا جا سکتا، ہم پرامن رہنا چاہتے ہیں۔
وفاقی دارالحکومت میں جماعت اسلامی کے آج دھرنے اور ملک بھر میں کریک ڈان، کارکنوں کی گرفتاریوں اور قافلوں کو روکنے کے علاوہ رکاوٹیں کھڑی کرکے راستے بند کرنے پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن نے کہا کہ آج دھرنے کے لیے بھرپور جوش سے ملک بھر سے قافلے روانہ ہو چکے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ تمام فسطائیت کے بعد بھی کارکنان کو کہتا ہوں کہ مینیج کریں اور دھرنے میں پہنچیں۔ ہم پرامن لوگ ہیں اور پرامن رہنا چاہتے ہیں۔ اس کی ذمے داری حکومت پر آتی ہے کے وہ کیسے امن قائم رکھتے ہیں۔ تمام نمائندگان کو کہتا ہوں، جہاں رکاوٹ ملے وہیں دھرنا دے دیں۔ ایک دھرنے کو کئی دھرنوں میں تبدیل کریں گے۔ کارکنان کو کہتا ہوں رکاوٹ کے آگے دھرنا دے کر قیادت کی کال کا انتظار کریں۔
امیر جماعت نے کہا کہ ہم بتائیں گے کہ عوام کی طاقت کو کنٹینر لگا کر نہیں روکا جا سکتا۔ ہمیں بجلی کے بل کم چاہییں۔ ہم آئی پی پیز سے چھٹکارا چاہتے ہیں۔
دریں اثنا مرکزی سیکرٹری اطلاعات جماعت اسلامی قیصر شریف نے کہا ہے کہ اس وقت اسلام آباد میں مختلف اضلاع کے افراد بڑی تعداد میں پہنچ چکے ہیں۔ قیادت کی طرف سے متعین عارضی قیام کی اطلاع تمام صوبوں کو کی جا رہی ہے۔ ریلی کے مقام کی حتمی اطلاع مشاورت کے ساتھ جمعہ کی نماز تک کر دی جائے گی۔
انہوں نے کہا کہ ریلی کے مقام پر تمام شرکا کو شام 5 بجے پہنچنا ہوگا۔ دھرنے کے شرکا ابھی جہاں بھی مقیم ہیں، وہیں قیام رکھیں۔ ریلی کے آغاز کے مقام کی اطلاع حاصل کر کے احتیاط کے ساتھ 5 بجے شام تک پہنچ جائیں۔ شرکائے دھرنا کو پرامن رہتے ہوئے اسلام آباد میں نماز جمعہ کے قریب داخل ہونے کی ہدایت کی گئی ہے۔
جمعہ, اکتوبر 18
تازہ ترین
- ڈکیت گینگ کی سرپرستی، سب انسپکٹر اور جیل ملازم گرفتار
- وزیراعظم ہائوس میں بڑا سیاسی اکٹھ، فوجی عدالتوں کے معاملے پر بریفنگ
- آئین میں ترمیم کیلئے حکومت کا طریقہ کار درست نہیں: بیرسٹر گوہر
- اسرائیل کا حماس سربراہ یحییٰ سنوار کی شہادت کا دعویٰ
- ڈیمز فنڈ میں موجود رقم حکومت کے پبلک اکائونٹ میں منتقل کرنے کا حکم
- میرے استعفیٰ سے دہشتگردی کم ہوتی ہے تو تیار ہوں: وزیراعلی بلوچستان
- احتجاج کی کال پی ٹی آئی کی ملک دشمنی کا منہ بولتا ثبوت ہے : خواجہ آصف
- بانی پی ٹی آئی کی بہنیں علیمہ اور عظمیٰ خان اڈیالہ سے جہلم جیل منتقل
- پنجاب حکومت کا گاڑی مالکان کیلئے من پسند نمبر پلیٹ کے اجرا کا فیصلہ
- وزیراعظم سے ایم کیو ایم کے وفد کی ملاقات، آئینی ترامیم پر تبادلہ خیال
- بلاول بھٹو نے آئینی ترمیم کا مسودہ شیئر کرکے عوام سے تجاویز بھی مانگ لیں
- اسرائیل کی بیروت میں وحشیانہ بمباری، مزید 60 افراد شہید،168 زخمی