پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے تعین کا حکومتی اختیار ختم کرنے کے معاملے پر آئل اینڈ گیس ریگولیشن اتھارٹی(اوگرا)نے 2 تجاویز تیار کر لیں۔
ذرائع کے مطابق اوگرا کی پہلی تجویز یہ ہے کہ قیمتوں کے تعین کا اختیار بطور ریگولیٹر اوگرا کو ہی دیا جائے اور دوسری تجویز یہ ہے کہ قیمتوں کے تعین کا اختیار مارکیٹ خود کرے، اوگرا صرف معاملے کو مانیٹر کرے گا۔
ذرائع کا بتانا ہے کہ اوگرا کی بطور ریگولیٹر دونوں تجاویز اعلی سطح کے اجلاس میں پیش ہوں گی، تجاویز پر پیٹرولیم ڈویژن کے ساتھ مشاورت اور پھر وزیراعظم سے منظوری ہو گی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پیٹرولیم ڈویژن ایک ہفتے میں قیمتوں کے تعین کے بارے میں حتمی فیصلہ کرے گا، وزیراعظم نے قیمتوں کے تعین سے متعلق اپنی ذمہ داری ختم کرنیکی ہدایت کر رکھی ہے۔
حکومت کی آئل کمپنیوں کو پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں مقرر کرنے کا اختیار دینے کی تیاری
ذرائع کے مطابق پیٹرولیم قیمتوں کے علاوہ کسی بھی چیز کی قیمت کا تعین حکومت نہیں کرتی، پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر ساری تنقید حکومت پر ہوتی ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے تعین سے متعلق آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کو بھی اختیار دیا جا سکتا ہے تاہم آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کو قیمتوں کے تعین کا اختیار دینے سے اجارہ داری کا خدشہ ہو گا۔
ذرائع کا بتانا ہے کہ پیٹرولیم ڈیلرز، آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کو قیمتوں کا اختیار دینے پر تحفظات کا اظہار کر چکے ہیں۔
بدھ, جولائی 30
تازہ ترین
- امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھارت پر 25 فیصد ٹیرف عائد کر دیا
- معرکہ حق میں شکست کھانے والا بھارت پراکسی جنگ میں شدت لا رہا ہے: فیلڈ مارشل
- پاکستان نے آپریشن سندور پر بھارتی رہنماؤں کے اشتعال انگیز دعوے مسترد کر دیئے
- آئی پی پیز کے ساتھ مذاکرات سے اربوں کا فائدہ ہوا: وزیر اعظم
- عبدالطیف چترالی نااہل قرار،الیکشن کمیشن نے محفوظ فیصلہ سنا دیا
- احتجاج کیلئے میرے بیٹے پاکستان نہیں آئیں گے: عمران خان
- چیلنج ہے سیاسی اور جمہوری طریقے سے حکومت گرا کر دکھاؤ: علی امین گنڈاپور
- دنیا معترف ہے پاکستان نے بھارت سے تاریخی جنگ جیتی: وزیر اعظم
- کرپٹو سے متعلق مفتاح اسماعیل کا بیانیہ زمینی حقائق کے برعکس ہے:عطا تارڑ
- غزہ میں غذائی قلت، ہمیں جنگ بندی تک پہنچنا ہوگا:ڈونلڈ ٹرمپ
- معیشت کی ڈیجیٹائزیشن ضروری، شفافیت کے فروغ میں مدد ملے گی: وزیراعظم
- پہلگام حملہ کرنے والے بھارتی، پاکستان کے ملوث ہونے کا کوئی ثبوت نہیں: پی چدمبرم