غزہ :صیہونی فوج کی غزہ میں خون کی ہولی جاری ہے،24گھنٹوں میں مختلف علاقوں میں بمباری سے 47فلسطینی شہید، 103 افراد زخمی ہوچکے ہیں۔
عرب میڈیا رپورٹس کے مطابق وسطی غزہ کے علاقے دیرالبلاح میں زخمی اور بے گھرفلسطینیوں کے سکول پر فضائی حملے کیے گئے، حملوں میں بچوں سمیت30فلسطینی شہید،متعدد افراد زخمی ہوگئے جبکہ خان یونس میں ایک گھر پر اسرائیلی حملے کے نتیجے میں 15 افراد شہید ہو گئے۔
رپورٹس میں بتایا گیا کہ مشرق میں بنی سہیلہ کے علاقے میں اسرائیلی بمباری سیایک بچے سمیت دو فلسطینی شہید ہوئے، دوسری جانب قسام بریگیڈ نے مشن گن اور دستی بموں سے اسرائیلی فوجیوں پر حملے کیے، حملوں میں مسلح ونگ کا متعدد اسرائیلی فوجی ہلاک اور زخمی کرنے کا دعوی سامنے آیا ہے۔
واضح رہے غزہ میں اسرائیلی فورسز کی خون ریز کارروائیوں میں مجموعی طور پر 39ہزار 258 فلسطینی شہید جبکہ 90ہزار 589افراد زخمی ہوچکے ہیں ، تاہم سینکڑوں کی تعداد میں معذوری کی حالت میں زندگی بسرکر رہے ہیں۔
جمعرات, جولائی 31
تازہ ترین
- امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھارت پر 25 فیصد ٹیرف عائد کر دیا
- معرکہ حق میں شکست کھانے والا بھارت پراکسی جنگ میں شدت لا رہا ہے: فیلڈ مارشل
- پاکستان نے آپریشن سندور پر بھارتی رہنماؤں کے اشتعال انگیز دعوے مسترد کر دیئے
- آئی پی پیز کے ساتھ مذاکرات سے اربوں کا فائدہ ہوا: وزیر اعظم
- عبدالطیف چترالی نااہل قرار،الیکشن کمیشن نے محفوظ فیصلہ سنا دیا
- احتجاج کیلئے میرے بیٹے پاکستان نہیں آئیں گے: عمران خان
- چیلنج ہے سیاسی اور جمہوری طریقے سے حکومت گرا کر دکھاؤ: علی امین گنڈاپور
- دنیا معترف ہے پاکستان نے بھارت سے تاریخی جنگ جیتی: وزیر اعظم
- کرپٹو سے متعلق مفتاح اسماعیل کا بیانیہ زمینی حقائق کے برعکس ہے:عطا تارڑ
- غزہ میں غذائی قلت، ہمیں جنگ بندی تک پہنچنا ہوگا:ڈونلڈ ٹرمپ
- معیشت کی ڈیجیٹائزیشن ضروری، شفافیت کے فروغ میں مدد ملے گی: وزیراعظم
- پہلگام حملہ کرنے والے بھارتی، پاکستان کے ملوث ہونے کا کوئی ثبوت نہیں: پی چدمبرم