پشاور / ڈی آئی خان: خیبر پختونخوا کے ضلع کرم میں دہشت گردوں کے چیک پوسٹ پر حملے میں ایک ایف سی اہلکار شہید جبکہ دو جوان زخمی ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق کرم کے علاقے سنٹرل کرم میں سرپاخ چیک پوسٹ پر دہشت گردوں کے حملے میں دو ایف سی اہلکار زخمی جبکہ حوالدار احسان اللہ کرم شہید ہوگئے۔
وزیراعظم محمد شہباز شریف کی ضلع کرم میں دہشتگردوں کے پولیس تھانے پر حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے شہید ایف سی اہلکار کو خراج عقیدت اور بلند درجات کیلیے دعا کی جبکہ متاثرہ خاندان سے تعزیت کا اظہار بھی کیا۔
وزیراعظم نے زخمی اہلکاروں کی جلد صحتیابی کیلئے دعا کی اور زخمیوں کو ہر ممکن طبی امداد فراہم کرنے کی ہدایت کی۔شہباز شریف نے کہا کہ اس طرح کی بزدلانہ کارروائیاں دہشت گردی کے خلاف ہمارا عزم متزلزل نہیں کرسکتیں۔
وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کی ضلع کرم میں دہشتگردوں کے تھانے پر حملے کی مذمت کرتے ہوئے شہید ایف سی اہلکار کو خراج عقیدت پیش کیا اور شہید جوان کے اہل خانہ سے دلی ہمدردی و تعزیت کا اظہار کیا۔
وزیرداخلہ محسن نقوی کی زخمی اہلکاروں کی جلد صحتیابی کیلئے دعا کی اور کہا کہ دہشت گردی کے خلاف ایف سی کے افسروں اور جوانوں نے لازوال قربانیاں دی ہیں، شہادت کا بلند رتبہ پانے والے ایف سی اہلکار اخسان کو سلام پیش کرتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ شہید ایف سی اہلکار کی قربانی رائیگاں نہیں جانے دیں گے۔
جمعرات, جولائی 31
تازہ ترین
- امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھارت پر 25 فیصد ٹیرف عائد کر دیا
- معرکہ حق میں شکست کھانے والا بھارت پراکسی جنگ میں شدت لا رہا ہے: فیلڈ مارشل
- پاکستان نے آپریشن سندور پر بھارتی رہنماؤں کے اشتعال انگیز دعوے مسترد کر دیئے
- آئی پی پیز کے ساتھ مذاکرات سے اربوں کا فائدہ ہوا: وزیر اعظم
- عبدالطیف چترالی نااہل قرار،الیکشن کمیشن نے محفوظ فیصلہ سنا دیا
- احتجاج کیلئے میرے بیٹے پاکستان نہیں آئیں گے: عمران خان
- چیلنج ہے سیاسی اور جمہوری طریقے سے حکومت گرا کر دکھاؤ: علی امین گنڈاپور
- دنیا معترف ہے پاکستان نے بھارت سے تاریخی جنگ جیتی: وزیر اعظم
- کرپٹو سے متعلق مفتاح اسماعیل کا بیانیہ زمینی حقائق کے برعکس ہے:عطا تارڑ
- غزہ میں غذائی قلت، ہمیں جنگ بندی تک پہنچنا ہوگا:ڈونلڈ ٹرمپ
- معیشت کی ڈیجیٹائزیشن ضروری، شفافیت کے فروغ میں مدد ملے گی: وزیراعظم
- پہلگام حملہ کرنے والے بھارتی، پاکستان کے ملوث ہونے کا کوئی ثبوت نہیں: پی چدمبرم