کرمان: کیا آپ جانتے ہیں کہ دنیا کی پہلی لپ اسٹک کب اور کس رنگ میں بنائی گئی تھی؟
4,000 سال پہلے دنیا کی قدیم ترین لپ اسٹک بنائی گئی جو کہ سرخ رنگ کی تھی۔ بالفاض دیگر کاسمیٹک مصنوعات کا آغاز کانسی کے دور سے تعلق رکھتا ہے جو 3300 قبل مسیح سے 1200 قبل مسیح تک پھیلا ہوا ہے۔
سائنسی رپورٹس نامی جریدے میں شائع ہونے والی ایک نئی تحقیق کے مطابق سائنسدانوں نے یہ نوادرات جنوب مشرقی ایران کے صوبہ کرمان کے جیروفٹ علاقے میں دریافت کیے ہیں۔
ریڈیو کاربن ڈیٹنگ کے ذریعے سائنس دانوں کو معلوم ہوا کہ لپ اسٹک کانسی کے ابتدائی دور میں بنائی گئی تھی۔
یہ سرخ لپ اسٹک ہیمیٹائٹ دھات کا استعمال کرتے ہوئے بنائی گئی تھی اور اسے مینگنائٹ اور برونائٹ دھات سے گہرا رنگ دے کر گیلینا اور اینگلسائٹ مرکبات کو پودوں سے حاصل ہونے والی موم اور دیگر نامیاتی مادوں کے ساتھ ملایا گیا تھا۔ یہ لپ اسٹک ایک چھوٹی کلورائٹ شیشی میں بند ملی ہے۔
جمعرات, جولائی 31
تازہ ترین
- امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھارت پر 25 فیصد ٹیرف عائد کر دیا
- معرکہ حق میں شکست کھانے والا بھارت پراکسی جنگ میں شدت لا رہا ہے: فیلڈ مارشل
- پاکستان نے آپریشن سندور پر بھارتی رہنماؤں کے اشتعال انگیز دعوے مسترد کر دیئے
- آئی پی پیز کے ساتھ مذاکرات سے اربوں کا فائدہ ہوا: وزیر اعظم
- عبدالطیف چترالی نااہل قرار،الیکشن کمیشن نے محفوظ فیصلہ سنا دیا
- احتجاج کیلئے میرے بیٹے پاکستان نہیں آئیں گے: عمران خان
- چیلنج ہے سیاسی اور جمہوری طریقے سے حکومت گرا کر دکھاؤ: علی امین گنڈاپور
- دنیا معترف ہے پاکستان نے بھارت سے تاریخی جنگ جیتی: وزیر اعظم
- کرپٹو سے متعلق مفتاح اسماعیل کا بیانیہ زمینی حقائق کے برعکس ہے:عطا تارڑ
- غزہ میں غذائی قلت، ہمیں جنگ بندی تک پہنچنا ہوگا:ڈونلڈ ٹرمپ
- معیشت کی ڈیجیٹائزیشن ضروری، شفافیت کے فروغ میں مدد ملے گی: وزیراعظم
- پہلگام حملہ کرنے والے بھارتی، پاکستان کے ملوث ہونے کا کوئی ثبوت نہیں: پی چدمبرم