خیبرپختونخوا کے ضلع مردان میں سیکیورٹی فورسز اور محکمہ انسداد دہشت گردی(سی ٹی ڈی)نے مشترکہ آپریشن کے دوران کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) کے 4 دہشتگردوں کو ہلاک کردیا۔
سیکیورٹی فورسز اور سی ٹی ڈی کو ضلع مردان میں ٹی ٹی پی سے تعلق رکھنے والے 4 دہشتگردوں کی موجودگی کی اطلاع ملی۔
دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر سیکیورٹی فورسز اور سی ٹی ڈی نے مردان میں تھانہ چورہ کے حدود میں مشترکہ آپریشن کیا، اس دوران دہشتگردوں کی جانب سے سیکیورٹی اہلکاروں پر فائرنگ کی گئی۔
سیکیورٹی فورسز کی جانب سے جوابی کارروائی کے نتیجے میں کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے 4 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔
دوسری جانب خیبرپختونخواحکومت نے دہشتگردی سے متعلق رپورٹ جاری کر دی’ جسکے مطابقخیبرپختونخوا میں دہشتگردی کے خلاف جنگ میں 1970 سے اب تک 2 ہزار سے زائد پولیس اہلکار وافسران شہید ہوئے۔
سرکاری دستاویز کے مطابق پشاور میں سب سے زیادہ 367 پولیس اہلکار و افسران شہید ہوئے، بنوں میں 239 پولیس اہلکاروں نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں اپنی جانیں گنوائیں، جب کہ ڈیرہ اسمعیل خان میں 234 ،مردان 121، سوات میں پولیس کے 104 اہلکار شہید ہوئے۔
اس کے علاوہ ، صوبہ بھر میں ایلیٹ فورس کے 111 اہلکاروں نے بھی جام شہادت نوش کی، قبائلی ضلع کرم میں 54 سالوں کے دوران ایک پولیس اہلکار شہید ہوا، تورغر،کوہستان میں 2،2 قبائلی ضلع مہمند میں 4 پولیس اہلکار شہید ہوئے ہیں۔
واضح رہے کہ اسلام آباد میں قائم تھنک ٹینک پاکستان انسٹی ٹیوٹ فار پیس سٹڈیز (پی آئی پی ایس) کی جانب سے جاری کردہ رپورٹ میں جون میں پاکستان میں 27 دہشت گرد حملے ریکارڈ کیے گئے، ان حملوں میں سے 21 خیبرپختونخوا اور 6 بلوچستان میں رپورٹ ہوئے، پچھلے ماہ ان حملوں کی تعداد 36 تھی۔
جمعرات, جولائی 31
تازہ ترین
- امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھارت پر 25 فیصد ٹیرف عائد کر دیا
- معرکہ حق میں شکست کھانے والا بھارت پراکسی جنگ میں شدت لا رہا ہے: فیلڈ مارشل
- پاکستان نے آپریشن سندور پر بھارتی رہنماؤں کے اشتعال انگیز دعوے مسترد کر دیئے
- آئی پی پیز کے ساتھ مذاکرات سے اربوں کا فائدہ ہوا: وزیر اعظم
- عبدالطیف چترالی نااہل قرار،الیکشن کمیشن نے محفوظ فیصلہ سنا دیا
- احتجاج کیلئے میرے بیٹے پاکستان نہیں آئیں گے: عمران خان
- چیلنج ہے سیاسی اور جمہوری طریقے سے حکومت گرا کر دکھاؤ: علی امین گنڈاپور
- دنیا معترف ہے پاکستان نے بھارت سے تاریخی جنگ جیتی: وزیر اعظم
- کرپٹو سے متعلق مفتاح اسماعیل کا بیانیہ زمینی حقائق کے برعکس ہے:عطا تارڑ
- غزہ میں غذائی قلت، ہمیں جنگ بندی تک پہنچنا ہوگا:ڈونلڈ ٹرمپ
- معیشت کی ڈیجیٹائزیشن ضروری، شفافیت کے فروغ میں مدد ملے گی: وزیراعظم
- پہلگام حملہ کرنے والے بھارتی، پاکستان کے ملوث ہونے کا کوئی ثبوت نہیں: پی چدمبرم