کولمبو: دوسرے ون ڈے انٹرنیشنل میں سری لنکا نے بھارت کو 32 رنز سے شکست دیکر تین میچوں پر مشتمل سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل کرلی۔
کولمبو میں کھیلے گئے میچ میں سری لنکا نے بھارت کو جیت کیلئے 241 رنز کا ہدف دیا تھا جس کے جواب میں بھارتی ٹیم 42.2 اوورز میں 208 رنز پر آل آوٹ ہوگئی۔
سری لنکا کی طرف سے جیفری وندرسے نے تباہ کن بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 10 اوورز میں 33 رنز کے عوض 6 وکٹیں حاصل کیں جبکہ چارتھ اسالنکا نے 3 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔
بھارت کی طرف سے روہت شرما 64، اکسر پٹیل 44، شبمن گل 35، واشنگٹن سندر 15 اور ویرات کوہلی 14 رنز بناسکے، انکے علاوہ کوئی بھارتی بیٹر ڈبل فگرز میں داخل نہیں ہوا۔
قبل ازیں سری لنکا نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 50 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 240 رنز بنائے تھے۔ اویشکا فرنینڈو 40، کمندو مینڈس 40، دونتھ ویلالج 39، کشال مینڈس 30 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔
بھارت کی طرف سے واشنگٹن سندر نے 3، کلدیپ یادو نے 2، اکسر پٹیل اور محمد سراج نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔
یاد رہے کہ بھارت اور سری لنکا کے درمیان تین میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا میچ برابر ہوگیا تھا، سیریز کا تیسرا اور آخری میچ بدھ کو کولمبو میں ہی کھیلا جائے گا۔
جمعرات, جولائی 31
تازہ ترین
- امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھارت پر 25 فیصد ٹیرف عائد کر دیا
- معرکہ حق میں شکست کھانے والا بھارت پراکسی جنگ میں شدت لا رہا ہے: فیلڈ مارشل
- پاکستان نے آپریشن سندور پر بھارتی رہنماؤں کے اشتعال انگیز دعوے مسترد کر دیئے
- آئی پی پیز کے ساتھ مذاکرات سے اربوں کا فائدہ ہوا: وزیر اعظم
- عبدالطیف چترالی نااہل قرار،الیکشن کمیشن نے محفوظ فیصلہ سنا دیا
- احتجاج کیلئے میرے بیٹے پاکستان نہیں آئیں گے: عمران خان
- چیلنج ہے سیاسی اور جمہوری طریقے سے حکومت گرا کر دکھاؤ: علی امین گنڈاپور
- دنیا معترف ہے پاکستان نے بھارت سے تاریخی جنگ جیتی: وزیر اعظم
- کرپٹو سے متعلق مفتاح اسماعیل کا بیانیہ زمینی حقائق کے برعکس ہے:عطا تارڑ
- غزہ میں غذائی قلت، ہمیں جنگ بندی تک پہنچنا ہوگا:ڈونلڈ ٹرمپ
- معیشت کی ڈیجیٹائزیشن ضروری، شفافیت کے فروغ میں مدد ملے گی: وزیراعظم
- پہلگام حملہ کرنے والے بھارتی، پاکستان کے ملوث ہونے کا کوئی ثبوت نہیں: پی چدمبرم