چیف جسٹس آف پاکستان نے آزادی کے 77مکمل ہونے پر بلوچستان حکومت کو زمین کا تحفہ دیدیا۔
چیف سیکریٹری بلوچستان کے توسط سے صوبائی حکومت کو ارسال کردہ خط میں کہا گیا کہ ملک کی آزادی کے 77مکمل ہونے کے موقع پر ہم زیارت میں قائد اعظم ریزیڈنسی سے ملحقہ 31ہزار 680مربع فٹ اپنی ملکیت میں موجود زمین عوامی فائدے کے لیے بطور انوائرمینٹل سینٹر استعمال کے لیے عطیہ کرنے کی خواہش کا اظہار کیا۔
چیف جسٹس نے بذریعہ خط ضلع زیارت میں اپنی 31ہزار 680مربع فٹ زمین حکومت کو وقف کا اعلان کیا۔
خط میں مزید کہا گیا کہ اس سلسلے میں ہم اس کا لائسنس بلا معاوضہ حکومت بلوچستان کو دینے کی خواہش رکھتے ہیں، اس سلسلے میں ہم نے لائسنس کی شرائط و ضوابط سے متعلق دستاویزات کو منسلک کردیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ اگر حکومت رضا مندی ظاہر کرتی ہے تو ہم لوگوں کے لیے 14 اگست 2024 کے پرمسرت دن پر اس تحفے کو پیش کرنا چاہتے ہیں۔
موسمیاتی سینٹر کیلئے اراضی دینے کیلئے لکھے خط پر قاضی عظمت عیسی اور چیف جسٹس قاضی فائز عیسی کے دستخط ہیں، خط کی کاپیاں صدر پاکستان، وزیر اعظم پاکستان، حکومت بلوچستان اور وزیر اعلی بلوچستان کو بھی ارسال کردی گئی ہیں۔
جمعرات, جولائی 31
تازہ ترین
- امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھارت پر 25 فیصد ٹیرف عائد کر دیا
- معرکہ حق میں شکست کھانے والا بھارت پراکسی جنگ میں شدت لا رہا ہے: فیلڈ مارشل
- پاکستان نے آپریشن سندور پر بھارتی رہنماؤں کے اشتعال انگیز دعوے مسترد کر دیئے
- آئی پی پیز کے ساتھ مذاکرات سے اربوں کا فائدہ ہوا: وزیر اعظم
- عبدالطیف چترالی نااہل قرار،الیکشن کمیشن نے محفوظ فیصلہ سنا دیا
- احتجاج کیلئے میرے بیٹے پاکستان نہیں آئیں گے: عمران خان
- چیلنج ہے سیاسی اور جمہوری طریقے سے حکومت گرا کر دکھاؤ: علی امین گنڈاپور
- دنیا معترف ہے پاکستان نے بھارت سے تاریخی جنگ جیتی: وزیر اعظم
- کرپٹو سے متعلق مفتاح اسماعیل کا بیانیہ زمینی حقائق کے برعکس ہے:عطا تارڑ
- غزہ میں غذائی قلت، ہمیں جنگ بندی تک پہنچنا ہوگا:ڈونلڈ ٹرمپ
- معیشت کی ڈیجیٹائزیشن ضروری، شفافیت کے فروغ میں مدد ملے گی: وزیراعظم
- پہلگام حملہ کرنے والے بھارتی، پاکستان کے ملوث ہونے کا کوئی ثبوت نہیں: پی چدمبرم