وفاقی حکومت نے پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس(پی اے ایس)کے راشد لنگڑیال کو چیئرمین فیڈرل بورڈ آف ریونیو(ایف بی آر)تعینات کرنے کا فیصلہ کرلیا۔
ذرائع نے بتایا تھا کہ وفاقی حکومت نے نئے چیئرمین ایف بی آر کی تعیناتی کی تیاری مکمل کرلی، چیئرمین ایف بی آر کی تعیناتی کی منظوری وفاقی کابینہ سے لی جائے گی۔
ذرائع کا کہنا تھا کہ گریڈ 21 کے افسر راشد لنگڑیال اس وقت سیکریٹری پاور ڈویژن تعینات ہیں۔
یاد رہے کہ 31جولائی کو چیئرمین فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر)امجد زبیر ٹوانہ نے قبل از وقت ریٹائرمنٹ لینے کا فیصلہ کر لیا تھا۔
ذرائع نے بتایا کہ امجد زبیر ٹوانہ نے عہدے سے سبکدوشی کے لیے 2ہفتوں کا نوٹس دے دیا، گریڈ 21کے ان لینڈ ریونیو سروس کے افسر کو 25 فروری 2025کو ریٹائر ہونا تھا۔
ذرائع کا کہنا تھا کہ امجد زبیر ٹوانہ نے حکومت کو قبل از وقت ریٹائرمنٹ کے لیے مراسلہ بھجوا دیا۔
ذرائع کے مطابق مراسلے کے متن میں کہا گیا ہے کہ اپنا عہدہ چھوڑنا ہے اور وقت سے پہلے ریٹائرمنٹ لینا چاہتا ہوں، امجد زبیر ٹوانہ نے وزیرِ مملکت احد چیمہ کو بھی زبانی طور پر آگاہ کر دیا تھا۔
موجودہ چیئرمین ایف بی آرامجد زبیر ٹوانہ نے قبل از وقت ریٹائرمنٹ کی درخواست دے رکھی ہے
جمعرات, جولائی 31
تازہ ترین
- امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھارت پر 25 فیصد ٹیرف عائد کر دیا
- معرکہ حق میں شکست کھانے والا بھارت پراکسی جنگ میں شدت لا رہا ہے: فیلڈ مارشل
- پاکستان نے آپریشن سندور پر بھارتی رہنماؤں کے اشتعال انگیز دعوے مسترد کر دیئے
- آئی پی پیز کے ساتھ مذاکرات سے اربوں کا فائدہ ہوا: وزیر اعظم
- عبدالطیف چترالی نااہل قرار،الیکشن کمیشن نے محفوظ فیصلہ سنا دیا
- احتجاج کیلئے میرے بیٹے پاکستان نہیں آئیں گے: عمران خان
- چیلنج ہے سیاسی اور جمہوری طریقے سے حکومت گرا کر دکھاؤ: علی امین گنڈاپور
- دنیا معترف ہے پاکستان نے بھارت سے تاریخی جنگ جیتی: وزیر اعظم
- کرپٹو سے متعلق مفتاح اسماعیل کا بیانیہ زمینی حقائق کے برعکس ہے:عطا تارڑ
- غزہ میں غذائی قلت، ہمیں جنگ بندی تک پہنچنا ہوگا:ڈونلڈ ٹرمپ
- معیشت کی ڈیجیٹائزیشن ضروری، شفافیت کے فروغ میں مدد ملے گی: وزیراعظم
- پہلگام حملہ کرنے والے بھارتی، پاکستان کے ملوث ہونے کا کوئی ثبوت نہیں: پی چدمبرم