اسلام آباد: صدر آصف علی زرداری سے امام مسجد نبویۖ ڈاکٹر صلاح بن محمد البدیر نے ملاقات کی۔
صدر مملکت نے ملاقات کے دوران کہا کہ مسلم امہ کو درپیش چیلنجز پر قابو پانے کیلئے مسلم ممالک کے درمیان مزید اتحاد اور تعاون کی ضرورت ہے، پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان مشترکہ عقیدے، تاریخ اور بھائی چارے پر مبنی بہترین تعلقات ہیں۔
صدر آصف علی زرداری نے مزید کہا کہ دونوں برادر ممالک کے درمیان تعلقات مزید مستحکم ہو رہے ہیں، صدرمملکت نے دوطرفہ تعلقات مزید فروغ دینے کے پاکستان کے عزم کا اعادہ کیا، انہوں نے کہا کہ دونوں برادر ممالک کو مزید قریب لانے کے لئے ثقافتی اور عوام کے درمیان تعلقات فروغ دینے کی ضرورت ہے۔صدر مملکت نے مزید کہا کہ سعودی عرب قریبی دوست ہے، پاکستان ہمیشہ سعودی عرب کے ساتھ کھڑا رہے گا۔
امام مسجد نبویۖ نے کہا کہ سعودی عرب کی قیادت اور عوام پاکستان کے ساتھ تعلقات کو بہت اہمیت دیتے ہیں، پاکستان اور سعودی عرب کی مضبوط شراکت داری ہے، دونوں ممالک کو عالم اسلام کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے کے لئے مل کر کام کرنا چاہئے۔
امام مسجد نبویۖ ڈاکٹر صلاح بن محمد البدیر نے سعودی عرب کی ترقی میں پاکستانی کمیونٹی کے کردار کو سراہا، انہوں نے کہا کہ شہزادہ محمد بن سلمان کی شروع کردہ اصلاحات سے سعودی عرب میں مزید ترقی اور خوشحالی آئے گی۔
صدر مملکت نے شہزادہ محمد بن سلمان کی جرات مندانہ اور دور اندیش قیادت کو سراہا، امید ہے کہ مسجد نبویۖ کے امام کے دورے سے دوطرفہ تعلقات کو مزید فروغ ملے گا، مسجد نبویۖ کے امام نے پاکستان کی سلامتی اور خوشحالی کے لئے دعا کی۔
امام مسجد نبویۖ ڈاکٹر صلاح بن محمد البدیر پارلیمنٹ ہاس بھی گئے اور چیئرمین سینٹ یوسف رضاگیلانی سے ملاقات کی۔
امام مسجد نبویۖ ڈاکٹر صلاح بن محمد البدیر اور چیئرمین سینٹ یوسف رضا گیلانی کی ملاقات کے دوران وفاقی وزیر مذہبی امور چودھری سالک حسین اور سعودی سفیر بھی ہمراہ تھے، چیئرمین سینٹ نے امام مسجدِ نبویۖ ڈاکٹر صلاح بن محمد البدیر کو پاکستان آمد پر خوش آمدید کہا۔ملاقات میں دونوں ممالک کے مابین تعلقات اور ہم آہنگی پر بات چیت ہوئی۔
اتوار, دسمبر 15
تازہ ترین
- پی ٹی آئی کی مذاکرات کیلئے شرائط سمجھ سے بالاتر ہیں: رانا تنویر حسین
- جسٹس جمال خان مندوخیل نے جسٹس منصور علی شاہ کے خط کا جواب دے دیا
- 9 مئی کیس: اسلم اقبال اور حما د اظہر سمیت 8 پی ٹی آئی رہنما اشتہاری قرار
- شہباز کو ہٹانے، بلاول کو لانے کیلئے ایوان صدر میں خفیہ ملاقاتیں ہورہی ہیں: بیرسٹر سیف
- پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس کی ایڈوائس ارسال، مدارس بل کی منظوری کا امکان
- وزیراعظم کا او آئی سی سی آئی کی سرمایہ کاری بارے رپورٹ پر اظہار اطمینان
- ریکارڈ پر ریکارڈ قائم! سٹاک مارکیٹ میں ہنڈرڈ انڈیکس بلند ترین سطح پر پہنچ گیا
- مریم نواز کا شنگھائی ایکسپیریمنٹل سکول کا دورہ، مختلف شعبوں کا مشاہدہ
- چیلنجز سے نمٹنے کے لیے طویل المدتی اقتصادی پالیسیوں کی ضرورت ہے:ناصر قریشی
- 71ہزار سے زائد شناختی کارڈز بلاک کئے جانے کا انکشاف
- عادل بازئی کو ڈی سیٹ کرنے کا فیصلہ کالعدم، قومی اسمبلی کی رکنیت بحال
- آئینی بنچ نے پریکٹس اینڈ پروسیجر آرڈیننس کیخلاف درخواستیں خارج کر دیں