پیرس اولمپکس میں پاکستان کے لیے گولڈ میڈل حاصل کرنے والے قومی ہیرو ارشد ندیم میاں چنوں میں اپنے گھر پہنچ گئے۔
گزشتہ رات لاہور ائیرپورٹ پہنچنے والے ارشد ندیم کا وطن واپسی پر قوم نے والہانہ استقبال کیا اور اب وہ اپنے گاں میاں چنوں پہنچ گئے ہیں، گھر پہنچنے پر رشتہ داروں اور گاں والوں نے اپنے ہیرو کا شاندار طریقے سے استقبال کیا۔
گھر پہنچنے پر ارشد ندیم نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستانی قوم کا استقبال دیکھ کر بہت خوش ہوں، قوم نے پیرس اولمپکس کی پرفارمنس سے بڑھ کر میرا استقبال کیا۔
قومی جیولین تھرور کا کہنا تھا کہ لوگوں نے مجھے اتنا پیار دیا، ان کا بے حد مشکور ہوں، پوری قوم کا شکریہ جنہوں نے میرا والہانہ استقبال کیا۔
گولڈ میڈلسٹ نے مزید کہا کہ آئندہ بھی پاکستان کیلئے جیتنے کی بھرپورکرشش کروں گا، پیرس اولمپکس میں ریکارڈ توڑنے پر خوشی ہے، نیرج چوپڑا بھی میرے بھائیوں کی طرح ہے۔
خیال رہے کہ ارشد ندیم نے جیولین تھرور کے مقابلے میں 92 اعشاریہ 97 میٹر کی ریکارڈ تھرو کی تھی، پاکستان کی 77 سالہ تاریخ میں پہلی مرتبہ اکیلے شخص نے ملک کے لیے سونے کا تمغہ جیتا ہے۔
جمعرات, جولائی 31
تازہ ترین
- امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھارت پر 25 فیصد ٹیرف عائد کر دیا
- معرکہ حق میں شکست کھانے والا بھارت پراکسی جنگ میں شدت لا رہا ہے: فیلڈ مارشل
- پاکستان نے آپریشن سندور پر بھارتی رہنماؤں کے اشتعال انگیز دعوے مسترد کر دیئے
- آئی پی پیز کے ساتھ مذاکرات سے اربوں کا فائدہ ہوا: وزیر اعظم
- عبدالطیف چترالی نااہل قرار،الیکشن کمیشن نے محفوظ فیصلہ سنا دیا
- احتجاج کیلئے میرے بیٹے پاکستان نہیں آئیں گے: عمران خان
- چیلنج ہے سیاسی اور جمہوری طریقے سے حکومت گرا کر دکھاؤ: علی امین گنڈاپور
- دنیا معترف ہے پاکستان نے بھارت سے تاریخی جنگ جیتی: وزیر اعظم
- کرپٹو سے متعلق مفتاح اسماعیل کا بیانیہ زمینی حقائق کے برعکس ہے:عطا تارڑ
- غزہ میں غذائی قلت، ہمیں جنگ بندی تک پہنچنا ہوگا:ڈونلڈ ٹرمپ
- معیشت کی ڈیجیٹائزیشن ضروری، شفافیت کے فروغ میں مدد ملے گی: وزیراعظم
- پہلگام حملہ کرنے والے بھارتی، پاکستان کے ملوث ہونے کا کوئی ثبوت نہیں: پی چدمبرم