وزیراعلی پنجاب مریم نواز نے گولڈ میڈلسٹ ارشد ندیم کو 10 کروڑ کا چیک اور گاڑی بھی تحفہ کردی۔وزیراعلی پنجاب مریم نواز ہیلی کاپٹر کے ذریعے میاں چنوں کی نواحی گاوں میں اولمپیئن ارشد ندیم کے گھر پہنچیں، جہاں اولمپئین اور انکے اہلخانہ نے انکا استقبال کیا۔
وزیراعلی مریم نواز نے ارشد ندیم کی والدہ محترمہ رضیہ پروین کو گلے لگاکر مبارکباد پیش کی جبکہ اپنے ہمراہ بٹھایا جبکہ اہلخانہ کے ہمراہ تصاویر اور سلفیاں بھی بنوائیں۔
وزیراعلی پنجاب مریم نواز نے اولمپیئن ارشد ندیم کو 10 کروڑ روپے کا چیک پیش کیا جبکہ ہنڈا سوک گاڑی بھی تحفے میں پیش کی، انہوں نے جیولین تھرو اسپیشلسٹ کے کوچ سلمان اقبال بٹ کو بھی 50 لاکھ روپے کا چیک دیا۔
اس موقع پر مریم نواز نے کہا کہ قوم کو ارشد ندیم نے بیمثال خوشی سے ہمکنار کیا جبکہ اولمپئین کے والد نے وزیراعلی کی آمد کو عزت افرائی قرار دیا۔
دوسری جانب مریم نواز کے ہمراہ سینیئر منسٹر مریم اورنگزیب، وزیر کھیل فیصل ایوب کھوکھر، معاون خصوصی ذیشان ملک سمیت دیگر اراکین بھی موجود تھے۔
جمعرات, جولائی 31
تازہ ترین
- امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھارت پر 25 فیصد ٹیرف عائد کر دیا
- معرکہ حق میں شکست کھانے والا بھارت پراکسی جنگ میں شدت لا رہا ہے: فیلڈ مارشل
- پاکستان نے آپریشن سندور پر بھارتی رہنماؤں کے اشتعال انگیز دعوے مسترد کر دیئے
- آئی پی پیز کے ساتھ مذاکرات سے اربوں کا فائدہ ہوا: وزیر اعظم
- عبدالطیف چترالی نااہل قرار،الیکشن کمیشن نے محفوظ فیصلہ سنا دیا
- احتجاج کیلئے میرے بیٹے پاکستان نہیں آئیں گے: عمران خان
- چیلنج ہے سیاسی اور جمہوری طریقے سے حکومت گرا کر دکھاؤ: علی امین گنڈاپور
- دنیا معترف ہے پاکستان نے بھارت سے تاریخی جنگ جیتی: وزیر اعظم
- کرپٹو سے متعلق مفتاح اسماعیل کا بیانیہ زمینی حقائق کے برعکس ہے:عطا تارڑ
- غزہ میں غذائی قلت، ہمیں جنگ بندی تک پہنچنا ہوگا:ڈونلڈ ٹرمپ
- معیشت کی ڈیجیٹائزیشن ضروری، شفافیت کے فروغ میں مدد ملے گی: وزیراعظم
- پہلگام حملہ کرنے والے بھارتی، پاکستان کے ملوث ہونے کا کوئی ثبوت نہیں: پی چدمبرم