کراچی: اورنگی ٹاؤن میں پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما ڈاکٹر عاصم کی اہلیہ اور داؤد یونیورسٹی آف انجنیئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی کی وائس چانسلر ڈاکٹر ثمرین کی گاڑی پر فائرنگ کی گئی ، مسلح ملزمان گاڑی پر فائرنگ کرکے فرار ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق اورنگی ٹائون نمبر 11میں 14اگست یوم آزادی کے حوالے سے گرلز کالج میں ایک تقریب منعقد کی گئی تھی جس میں داؤد یونیورسٹی آف انجنیئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی کی وائس چانسلر ڈاکٹر ثمرین کو مدعو کیا گیا تھا ، گرلز کالج میں تقریب جاری تھی کہ نامعلوم مسلح ملزم نے گاڑی ہر فائرنگ کردی تاہم ڈاکٹر عاصم کی اہلیہ اور ان کا عملہ محفوظ رہا۔
اس حوالے سے ایس ایس پی ویسٹ حفیظ بگٹی نے بتایا کہ اورنگی ٹائون میں داؤد یونیورسٹی آف انجنیئرنگ کی وائس چانسلر کی گاڑی پر فائرنگ کا واقعہ پیش آیا ہے ، ابتدائی تحقیقات میں بتایا گیا ہے کہ گاڑی گرلز کالج کے اندر موجود تھی جس پر ایک مسلح ملزم نے دو فائر کیے ہیں یہ واقعہ اسٹریٹ کرائم کا نہیں بلکہ معاملہ کچھ اور ہے جس کی تحقیقات کی جارہی ہے۔
پولیس کو عینی شاہدین نے بتایا ہے کہ مسلح ملزمان ایک سفید رنگ کی گاڑی میں سوار تھے، ایک ملزم گرلز کالج کے اندر داخل ہوا ہے اور اس نے ڈاکٹر ثمرین کی گاڑی پر فائرنگ کی ہے۔
اس حوالے سے ڈاکٹر ثمرین کا کہنا ہے کہ وہ 14اگست کی تقریب کے حوالے سے کالج میں موجود تھیں کہ مسلح ملزمان نے ان کی گاڑی پر فائرنگ کی جس کے بعد کالج اسٹاف نے انہیں محفوظ مقام پر منتقل کیا ہے۔
پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما ڈاکٹر عاصم کی اہلیہ اور داؤد یونیورسٹی کی وائس چانسلر ڈاکٹر ثمرین کی گاڑی پر ہونے والی فائرنگ کا وزیر داخلہ سندھ ضیا الحسن لنجار نے نوٹس لے لیا اور ڈی آئی جی ویسٹ سے تفصیلات طلب کرلی ہیں۔
وزیر داخلہ سندھ کا کہنا ہے کہ اہم شخصیات کی سکیورٹی کے حوالے سے مضبوط اور مربوط پلان ترتیب دیا جائے اور اس حوالے سے آگاہ بھی کیا جائے جبکہ ملزمان کی گرفتاری کو جلد از جلد یقینی بنایا جائے ۔
منگل, اپریل 15
تازہ ترین
- قومی معاملات پر اتفاق رائے ناگزیر ہے، ملکی مفادات کیلیے اجتماعی فیصلے کیے جائیں، بلاول بھٹو
- وزیراعلیٰ مریم نواز کا جناح اسپتال کا اچانک دورہ، پرنسپل اور ایم ایس معطل
- چین کا آبادیاتی سنگم: کیا اعلیٰ معیار کی ترقی عمر رسیدہ آبادی کو پورا کر سکتی ہے؟
- چین کا اے آئی ایسنٹ: یوزر مومینٹم ایندھن کی جدت
- اے آئی ٹیکنالوجی چین میں سرکاری خدمات کی کارکردگی کو بڑھاتی ہے۔
- چین کے دو سیشن: عوامی آواز اور پالیسی ایکشن کو پورا کرنا
- چین عالمی سبز تبدیلی کو آگے بڑھانے کے لیے ‘تکنیکی شمولیت’ کو فروغ دیتا ہے۔
- پانچ فیصد جی ڈی پی گروتھ کا ہدف چین کے حقیقی حالات کے مطابق ہے۔
- چینی جدیدیت: عالمی ترقی کے لیے بلیو پرنٹ
- اعلیٰ معیار کا بیلٹ اینڈ روڈ تعاون عالمی ترقی کے مواقع پیدا کرتا ہے۔
- چین عالمی استحکام کو ‘قابل کنندہ’ کی شکل دیتا ہے
- ایرانی جوہری مسئلے کے حل کے لیے بات چیت اور مذاکرات ہی قابل عمل آپشن ہیں۔